گورنر پنجاب کی درخواست پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا

گور نرپنجاب ،چینی قونصل جنرل ،وی سی یو ایچ ایس اور چینی یونیورسٹی کے در میان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر ےگی،چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئےگاپاک چینی دوستی پوری دنیا کیلئے مثال ہے چینی تعاون پر ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ،

 

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے

گزشتہ روز کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان بھی کیا تھا،چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں‌ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے

Shares: