حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کے خلاف لکھنا صحافیوں کو مہنگا پڑ‌گیا

پولیس نے صحافیوں کو گرفتار کر کے تھانے جا کر کپڑے اتروا دیئے، صحافیوں کی برہنہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے بھارت کی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کیخلاف بولنے اور لکھنے پر صحافی کو گرفتار کیا ہے، ان صحافیوں کی گرفتاری پر آواز اٹھانے والے افراد کو بھی گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا گیا ،پولیس نے تھانے میں صحافیوں کے کپڑے اتروا دیئے اور انکی برہنہ پریڈ کروائی،

بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر میں برہنہ نظر آنے والوں میں 2 مقامی صحافی اور دیگر ڈرامہ آرٹسٹ ہیں ،پولیس نے 2 اپریل کو مقامی تھیٹر آرٹسٹ کو گرفتار کیا تھا آرٹسٹ کو بی جے پی کے رکن پالیمنٹ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر گرفتار کیا گیا تھا تھیٹر آرٹسٹ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر پولیس نے دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا،

تھانے میں برہنہ پریڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور پولیس کے اس عمل پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے،بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس واقعہ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور صحافیوں کو برہنہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے مدھیہ پردیش میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف خبر لکھنے پر لاک اَپ میں صحافیوں کے کپڑے اتروائے جانے سے متعلق راہل گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لاک اَپ میں جمہوریت کے چوتھے ستون کا چیر ہرن! یا تو حکومت کی گود میں بیٹھ کر ان کی تعریفیں کرو، یا جیل کے چکر کاٹو۔ ’نئے بھارت‘ کی حکومت سچ سے ڈرتی ہے۔

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

Comments are closed.