ہمارا پیارا ملک اسے گوانتا ناموبے نہ بنائیں،ریاست کو اقدامات اٹھانا ہونگے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے رہائشی کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

سپریم کورٹ نے لاپتہ شہری کی والدہ کو مالی امداد دینے سے متعلق جواب طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ احساس پروگرام یا بیت المال سے لاپتہ شہری کی والدہ کی مالی امداد کی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ تحقیقات کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی نہ کرے ہائیکورٹ نے انسانی ہمدردی کی تحت لاپتہ شخص کی والدہ کی امداد کا حکم دیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اس طرح کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو امداد دینا کسی قانون میں شامل نہیں

سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کیلئے ایک 75 سالہ خاتون کی امداد کرنا کتنا مشکل ہے؟ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدل کر احساس پروگرام کر دیا احساس پروگرام کے تحت ہی بوڑھی خاتون کی مدد کر دیں،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ زکوٰة کی مدد میں اربوں روپے کاٹے جاتے ہیں،بیت المال اور احساس پروگرام میں اربوں روپے پڑے ہونگے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیارا ملک ہے اسے گوانتا ناموبے نہ بنائیں،5سال سے ایک شخص لاپتہ ہے اور ریاست کچھ نہیں کر سکی،لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے، ریاست کو اقدامات اٹھانا ہونگے،

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں،عدالت

ہر ماں یہی کہتی ہیں کہ بیٹا بے گنا ہ ہے،عدالت کی پولیس کو آخری مہلت

Shares: