حماد اظہر کا پھر وہی بیان،یہ کام بھی ہم نے نہیں کیا بلکہ ن لیگ کے دور میں ہوا
حماد اظہر کا پھر وہی بیان،یہ کام بھی ہم نے نہیں کیا بلکہ ن لیگ کے دور میں ہوا
تحریک انصاف کے رہنما،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیامیں اجتماعی قیادت کی حمایت کرتاہے،
شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ہویا پاک،امریکہ تعلقات،پاکستان ہرمحاذ پرکامیاب ہو گا، اب قومی مفادات پر سمجھوتے کرنے کا وقت گزر گیا ،اب نہ کوئی ڈکٹیشن ہوگی نہ غیر ملکی اسکرپٹ اورنہ ایجنڈا پاکستان اپنے مفادات کا خود تحفظ کرے گا،
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے،کسی بیانیے کی تلاش میں ہے،حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ، ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے،ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں پی ٹی آئی دورمیں ملیں،ایف اے ٹی ایف کا چیلنج فروری 2018 میں ملا،ایف اے ٹی ایف چیلنج پرجلد قابوپالیں گے یورینیم کامعاملہ ایف اے ٹی ایف کےمینڈیٹ میں نہیں آتا،منی لانڈرنگ پرایف اے ٹی ایف بھارتی سسٹم کا جلد جائزہ لینےوالا ہے،
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ دوایل این جی ٹرمینل کے معاہدے ن لیگ دورمیں ہوئے، گزشتہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کیے، تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاوَ 50 فیصد ہے .کوشش کر رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے ،چند گیس فیلڈزکی مرمت 3 سے 4 ہفتےمیں کی جائے گی 17-2016 میں 30 فیصد بجلی فرنس آئل سے پیدا ہو رہی تھی اپوزیشن کا دکھ سمجھتا ہوں،معاملات بہتر ہورہے ہیں اپوزیشن تقسیم ہورہی ہے،آپس میں اختلافات نظرآرہے ہیں،اس وقت ساڑھے 7ہزار شارٹ فال کا سامنا کر رہے ہیں اس کومینیج کرچکے ہیں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن جومٹیاری سے لاہور کیلئے ہے اس کاافتتاح کیا ہے،ڈومیسٹک سیکٹرمیں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ سندھ سرکار پانی کےمسئلے پرمسلسل سیاست کر رہی ہے،سندھ کےآبی حصےکو74 ہزارکیوسک سےبڑھاکرایک لاکھ 9ہزارکیوسک کردیاگیا، پانی کے معاملے میں سندھ کارڈاستعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پیپلزپارٹی نے6بار آئی ایم ایف سےقرض لیا، ماضی کی حکومتوں نےملک کو قرضوں کی دلدل میں پھینکا، قرض لےکرمعیشت درست کی جاتی توپی ٹی آئی کو قرض لینے نہ پڑتے،افسوس ماضی میں ملکی معیشت نہیں ذاتی معیشت درست کی گئی، منی لانڈرنگ کےذریعےقومی خزانے کواربوں کا نقصان ہوا،حکمرانوں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سےپاکستان ایف اےٹی ایف گرے لسٹ میں گیا، پرچی چیئرمین کے وزرامعیشت اورایف اے ٹی ایف گرے لسٹ پر حکومت کو ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں،
کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے
ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر
ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟
سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی
خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی حیثیت گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چار ماہ بعد پاکستان کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ فیٹف کے صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ہیں .