وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کو اسمبلی پہنچنے پر پولیس نے کیا سلیوٹ
متحدہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
امیدوار وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی پنجاب آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اس کارکن پر اعتماد کیا،جہانگیر ترین سمیت تمام آزاد ارکان کے شکر گزار ہیں،میڈیا جو نمبرگیم چلارہا ہے ہماری گنتی اس سے کہی زیادہ ہوچکی ہے کبھی آپ کسی کو ایبسولوٹلی ناٹ کہتے ہیں اور کبھی دھمکاتے ہیں، شہبازشریف سمیت متعدد رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا،اگر کامیاب ہوا تو پہلی ، دوسری اور تیسری ترجیح عوام ہو گی ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، ہم نے انتقام لیا ہوتا تو ملک میں موٹرویز نہ بنتیں، سب سے بہترین انتقام یہ ہے کہ عمران نیازی جمہوری عمل کے ذریعے بے نقاب ہو کر گھر جانے کی تیاری کر رہا ہے
مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی پہنچ کر اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے#پنجاب_شیر_کا pic.twitter.com/e2OWNNq76S
— Somia Atta Shahani Baloch (@Somia_1234) April 2, 2022
حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی پہنچے تو اس دوران پولیس اہلکاروں نے حمزہ شہباز کو سلیوٹ کیا، جس کی تصویر وائرل ہو چکی ہے حمزہ شہباز نے اسمبلی میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں
https://twitter.com/RanaRiz37776826/status/1510178235136548868
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے وفاق اور پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئےگی،حنا پرویز بٹ پنجاب اسمبلی اجلاس میں پہنچ چکی ہیں اور پر جوش ہیں، انکا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے جیتنے کی خوشی میں ن لیگی خواتین اراکین اسمبلی نواز شریف کی تصویر والی شرٹس پہنیں گی،
پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رکن اسمبلی عظمی بخاری نے دیگر خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے، عظمی بخاری نے "مک گیا تیرا شو نیازی” اور”بڈی تیری چور نیازی”کے نعرے لگوائے
پنجاب اسمبلی میں لیگی شیرنی عظمی بخاری کے "مک گیا تیرا شو نیازی" اور"بڈی تیری چور نیازی"کے نعرے@AzmaBokhariPMLN pic.twitter.com/pGdl52Vt5b
— Lishay (@Lishayyyyyyyy) April 2, 2022
پنجاب اسمبلی میں گنتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین بھی پہنچے جنھں کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ہی گولی ماری گئی تھی
زخمی ہونے کے باوجود بلال یاسین لیگی رکن پنجاب اسمبلی انتہائی اہم اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی ہال پہنچ گئے ۔۔
ھم بلال یاسین کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ pic.twitter.com/NuX4PKMz3A— MALIK ZEESHAN JAVAID (@HUSAINZESHAN12) April 2, 2022
دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب والا معاملہ غیر قانونی ہے،عدالت میں استعفیٰ غیرآئینی قرار پاسکتا ہے،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ سکتا ہے،اتھارٹیز اپنی غلطی کا احساس کریں تو یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے، سیکریٹری سروسز نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا وہ واپس لیں،ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ماموں بن گئے ہیں،دھاندلی کی کوشش روکی جائےگی،اپوزیشن کے 80 فیصدارکان اب بھی موجود ہیں،عثمان بزدارگئےہیں،عمران خان بھی جائیں گے ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ آج واپس مل جائیگا
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،حمایت پرجہانگیر ترین کا بھی مشکورہوں ,قبل ازیں جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا، رات گئے جہانگیر ترین اور اسحاق ڈارمیں مذاکرات کا فائنل راونڈ ہوا
دوسری جانب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا، ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں، انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے۔ ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے
پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید
وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی
این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا
اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا
نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟
دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی
تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید
وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا
پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج