مزیدار کارن پلاو بنانے کی ترکیب

0
52

کارن پلاو
اجزاء:
باسمتی چاول آدھا کلو
کارن ایک سو پچاس گرام
زیتون آئل چار کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
پیاز دو عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چھ عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
تیز پات دو عدد
لونگ پندرہ عدد
گرم پانی چار کپ
سبز دھنیا چھ کھانے کے چمچ چوپڈ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
شملہ مرچ ایک عدد چوپڈ
کھوپڑا کدو کش آدھا کپ
نمک حسب ضرورت
کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
چاو لوں کو دھو کر بیس منٹس کے لیے بھگو دیں آدھا کھوپڑا ہری مرچ اور دھنیا کو گرائینڈ کر لیں اور یہ پیسٹ نکال کر کسی برتن میں رکھ لیں اب پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ ڈال دیں ساتھ ہی تیز پات لونگ پیاز ہری مرچ کالی مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور کھوپڑے کا پیسٹ ڈال کر تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں دو منٹ فرائی کرنے کے بعد کارن ڈال دیں اور پکنے دیں پھر تھوڑی دیر بعد چاول ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی چار کپ گرم پانی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد نمک اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو پانچ منٹ شم۔پر رکھ دیں پھر شملہ مرچ ہرا دھنیا اور کھوہڑا سے گارنش کر کے رائتے کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply