لاہور:عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا:شاداب خان عادل رشید کے فین ہوگئے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ یارکشائر سی سی سی کےلئےکھیلتے ہوئےاپنےساتھی لیگ اسپنر عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے انگلینڈ میں ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کا یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا، وہاں حالات قدرے سخت ہیں لیکن آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے عادل رشید کے ساتھ کام کیا ہے، امید ہے کہ میں اپنی ٹیم کے لیے اپنا بہترین پیش کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
شاداب خان نے کہا کہ چوٹ لگنا مجھے مایوس کرتا ہےلیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کے طور پر آپ کو اس پر کام کرنا ہوگا اور واپسی کرنا ہوگی جو بالکل آسان نہیں ہے۔
شاداب خان نے ٹیم کے ساتھی زاہد محمود کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زاہد ایک بہت اچھا باؤلر ہے اور اپنی شناخت بنانے کے لیے واقعی سخت محنت کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا پریشر ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی سیریز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں مشکل کنڈیشنز تھیں جس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ زاہد محمود بھی زبردست پرفارم کر رہے ہیں، ٹیم میں مقابلے سے فائدہ پاکستان کو ہوتا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ چھوٹی عمر میں زیادہ انجریز کا سامنا کیا، انجری کے بعد واپس پرفارمنس دینا مشکل ہوتا ہے۔ کوشش کر رہا ہوں فٹنس بہتر رکھوں تاکہ انجریز کم ہوں۔