لندن:ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی:دونوجوان گرفتار

0
49

ندن:ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب میں ہنگامہ آرائی:دونوجوان گرفتار،اطلاعات کے مطابق لندن میں جمعرات کو ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں جاری فوجی پریڈ میں دو افراد نے ہنگامہ آرائی کرکے تقریب کوبدمزہ کردیا ،

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے سے پہلے مارچ کرنے والے فوجیوں کے سامنے بھاگتے ہوئے دو نوجوانوں نے تقریب میں گڑبڑپیدا کرنے کی کوشش کی

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو آدمی رکاوٹوں کے پیچھے سے بھاگے جہاں دسیوں ہزار لوگ مال بلیوارڈ پر جمع تھے، جو بکنگھم پیلس کی طرف جاتا ہےاور مارچ کرنے والے بینڈ کے سامنے لیٹ گئے۔

ان میں سے ایک شخص بینر اٹھائے نظر آیا، جبکہ دوسرے نے اپنے سر پر سونے کا تاج پہن رکھا تھا۔پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کیا اور تفتیش کے لیے لے گئے

ادھر اس حوالے سے پولیس کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ، "کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے دی مال میں رسمی راستے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ گرفتاریاں شاہراہوں میں رکاوٹ کے لیے پبلک آرڈر سے متعلق تھیں۔”

پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ "اس ہجوم کا شکریہ جنہوں نے ہمارے افسران کو تالیاں بجا کران کے حوصلے بڑھائے جو اس واقعے سے تیزی سے نمٹنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں پر واپس آئے۔”

رنگا رنگ ‘ٹروپنگ دی کلر’ فوجی پریڈ، جو ملکہ کی سرکاری سالگرہ منانے کے لیے ہر سال منعقد ہوتی ہے، جس میں تقریباً 1500 فوجی اور افسران شامل ہوتے ہیں۔

ملکہ الزبتھ 1986 تک خود گھوڑے کی پیٹھ پر پریڈ میں حصہ لیتی تھی – اس کے پانچ سال بعد جب ایک شخص نے اس پر چھ خالی گولیاں چلائیں اس کے بعد کچھ روایات بدل گئیں، اس وقت جب وہ شخص گولیاں چلا رہا تھا تو بڑی ہوشیاری سے اس کوگرفتار کرلیاگیا تھا

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply