امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بابر اعوان کی بنی گالا میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں آئینی اور قانونی حکمت عملی پر غور کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر اراکین پارلیمان کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اراکین نے پشاور میں تاریخی اور کامیاب ترین جلسے کے انعقاد پر عمران خان کو مبارکباد دی،انتخابات کو التوا کا شکار کرکے ملک و قوم کو بحران کی طرف دھکیلنے کی حکومتی کوشش پر اظہار تشویش کیا گیا،ملک میں جاری بحران کے مؤثر حل اور سیاسی استحکام کیلئے بلاتعطل انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا گیا، اراکین پارلیمان کا کہنا تھا کہ سامراج کے اشاروں پر پاکستان کی سیاست و جمہوریت پر شب خون ماری گئی، تیسری دنیا میں جمہوریت کی بقا و ترقی کی راہ میں رکاوٹ سامراجی ذہنیت ہے،ممالکی داخلی امور میں خفیہ و اعلانیہ مداخلت کے رجحانات عالمی عدمِ استحکام کی وجہ ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی ایما پر مقامی کٹھ پتلیوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو جمہورِ پاکستان نے توہین تصور کیا ، عدمِ اعتماد کی تحریک کے ذریعے تسلط جمانے کی کوشش پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین، جمہوریت کی ساکھ خاک میں ملانے کا وسیلہ بن رہے ہیں،پوری قوم سامراج،غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے، انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے وزیراعظم کے انتخاب کا موقع دیئے بغیر پیشقدمی ممکن نہیں صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا موقع ملنا چاہیے، اراکینِ پارلیمان انتخابات کی تیاری کریں، الیکشن کو سرد خانے کی نذر نہیں کرنے دیں گے،16اپریل کو مزارِ قائد پر کراچی کے عوام کے ساتھ ملکر نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے،

دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں مینار پاکستان جلسے اور ملکی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں پارٹی تنظیموں کو بھرپور فعال بنانے پر بھی بات چیت کی گئی،اجلاس میں مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے لائحہ عمل تیارکیا گیا ،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا،چیئرمین عمران خان کے پیچھے پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے،پاکستانی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

Shares: