عمران ریاض بازیابی کیس،آئی جی پنجاب کو ملی مزید مہلت

کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے
0
44
imran ria utuber

لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر،اینکر عمران ریاض کے والد کی درخواست پر عمران ریاض کی بازیابی کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی، آئی جی پنجاب عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ہم آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے آئی جی پنجاب نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ صرف مزید مہلت مانگی جا رہی ہے کوئی پیش رفت بھی ہے کیا؟ آئی جی پنجاب عثمان انور نے عدالت میں کہا کہ آپ ہمیں صرف دس دن کی ہی مہلت عنایت کر دیں ہم خوشخبری ہی سنائیں گے ،عدالت نے آئی جی پنجاب کی عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے

وکیل عمران ریاض نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ کی میٹینگ کا وقت دیں، جس پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اورلیگل ٹیم سے ملاقات کریں ،لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 13ستمبر تک ملتوی کر دی،

عدالت پیشی کے موقع پر عمران ریاض کے والد کا کہنا تھا کہ عمران ریاض سے نہ تو ملاقات ہوئی اور نہ ہی بات، مگر مجھے اللہ سے پوری امید ہے کہ میرا بیٹا خیریت سے ہوگا،

دوسری جانب عمران ریاض کے وکیل ایڈوکیٹ میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ جس وقت ہم عدالت پہنچے، عمران ریاض خان صاحب کے والد کو آج سماعت سے پہلے ایک انتہائی اہم کال موصول ہوئی ہے جسکی تصدیق آج شام 5 بجے تک آئی جی پنجاب کریں گے، آئی جی پنجاب نے بھی آج عدالت کو بتایا کہ انکے پاس بھی عمران ریاض کے حوالے سے اہم شواہد ہیں، ہم نے اسی لئے عدالت سے کہا کہ آئی جی سے وقت لے کر دیں تا کہ ہم آنے والی کال کی تصدیق کر سکیں، آئی جی سے عدالت نے پوچھا تو انہوں نے دو ہفتوں کی مہلت مانگی،

عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

وزارت دفاع کے نمائندے کا کہنا تھا عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

پولیس نے عمران ریاض کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کی طرف سے نظربندی کا حکم واپس لیے جانے اور جیل سے رہائی کے بعد سے اینکر پرسن کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہو سکا۔

عمران ریاض ہمیں مطلوب نہیں تھا 

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

Leave a reply