نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی ہے،
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مقابلہ ریاست سے ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا،عدالتوں سے ریلیف نہ ملنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، نواز شریف کے بارے میں فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، سزا یافتہ شخص کو عدالتوں نے اجازت دی تھی، ایگزیکٹو نے نہیں،کسی کو عدالت نے سزا دی ہے تو میں ختم کرسکتا ہوں نہ بڑھا سکتا ہوں، میں نے وزارتِ قانون سے اقوام متحدہ آنے سے پہلے پوچھا تھا۔ اس وقت تک یقینی بات نہیں تھی کہ میاں صاحب کب تشریف لائیں گے لیکن اب وطن پہنچ کر ایک اجلاس طلب کیا جائے گا
برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا نواز شریف کے معاملے کے دو پہلو ہیں ایک تو سیاسی ہے تاہم اس بحث میں جائے بغیر، اگر مروجہ قوانین کے تحت دیکھا جائے تو یہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ ایک سزا یافتہ شخص کو عدالتوں نے اجازت دی تھی، ایگزیکٹیو نے نہیں دی تھی۔ تو یہ سوال عدالتوں کے پاس ہے ایگزیکٹیو کے پاس نہیں ہے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ قطعاً کوئی سختی نہیں برتی جائے گی۔ ہاں اُن لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق ضرور نمٹا جائے گا جو منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور وہ مخصوص افراد ہیں جو پچیس کروڑ کی آبادی میں پندرہ سو، دو ہزار بنتے ہوں گے، اُن کو پاکستان تحریک انصاف سے جوڑنا کوئی منصفانہ تجزیہ نہیں ہو گا
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، انہوں نے کل رات عمرہ ادا کیا ،وزیراعظم نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی ،وزیراعظم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی ،
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو