عمران خان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا

Imran Khan

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا ہے. نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، ہرجانہ شوکت خانم ہسپتال میں جمع کروایا جائے گا، عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ 26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا، ان کا یورین کا سیمپل بھی لیا گیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی علامات پائی گئی ہیں. ابتدائی رپورٹ کے بعد شراب اور کوکین کا استعمال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا تھا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے. میڈیکل رپورٹ عمران خان کو ذہنی طور پر غیرمستحکم قرار دیتی ہے، رپورٹ بتا رہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔

Comments are closed.