عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ضمانتی مچلکے جمع کرادیے

0
32
imran khan

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ضمانتی مچلکے جمع کرادیے ہیں.

عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے ہیں . واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکےجمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی ) لاہور میں پیش ہوئے تھے.

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا.عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔ عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات درج ہیں۔ عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی ، عمران خان کی درخواست پر ایڈمن جج عبہر گل نے اجازت دی۔

Leave a reply