عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. بلال اظہر کیانی

0
47
bilal azhar kiyani

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور ہم نے آئینی طریقے سے غیر آئینی وزیراعظم کو ہٹایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا ہے جس نے اپنی سیاست کے لئے ریاست داؤ پر لگایا. البتہ اس شخص کو لانے کے لئے بھی آئین توڑا گیا تھا۔بلال کیانی کا مزیدکہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔

بلال کیانی کا مزیدکہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔ بلاول اختر کیانی نے مزید کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی اور اسی روز ہی سائفر آیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتا دیکھ کر 30 مارچ کو سائفر لہرایا گیا، اس جھوٹ کی تصدیق اعظم خان بھی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سائفر سے متعلق ہونے والی تحقیقات اور سابق بیورو کریٹ اعظم خان کے بیان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی لیگل ڈیپارٹمنٹ کی رائے کے بعد کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔ دوسری جانب اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے عمران خان کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

Leave a reply