عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد تک احتجاجی مہم چلانی ہے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 37شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،3مارچ سے رحیم یار، بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے،4مارچ کو ملتان سے روانہ ہوں گے،5مارچ کو ہم لاہور پہنچیں گے،8مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، وزیراعظم استعفیٰ دے یں تو عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی، پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت کو تباہ کردیا گیا ،پاکستان کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گی،چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں کو ان کا حق دیا جائے، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور دھوکا نکلا،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور نظام غیر جمہوری ہے، ہم جمہوری راستہ اپنائیں گے،ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے،عوام کا سلیکٹڈ وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت کی نالائقی کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہے ہیں عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف اتنخابات کرائے جائیں، عمران خان کو ہٹانے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا شفاف انتخابات اس کی ذمہ داری ہو گی،سینیٹر تاج حیدر نے ایک رپورٹ تیار کی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح انتخابات میں دھاندلی کی گئی،ہماری نیت صاف ہے ہمارے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے،چاہتے ہیں کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، میں نوجوانوں سے ، کسانوں سے، مزدوروں سے، خواتین سے ، ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس غاصب حکومت کے خاتمے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور ہماری آواز بنیں
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہے،عمران خان اب بھی دھاندلی کرنا چاہتے ہیں،پیکا آرڈیننس اور ای وی ایم کا معاملہ سب کے سامنے ہے،پی ڈی ایم اور ہماری جماعت میں ایشوز پر بات چیت جاری ہے، عدم اعتماد سے متعلق تمام پارٹیوں سے بات چیت جاری ہے، اس وقت ہمارا فوکس عمران خان ہے،امید ہے ادارے نیوٹرل رہیں گے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی تو عمران خان اعتماد نہیں جیت سکے گا احتجاج اور عدم اعتماد جمہوری ہتھیار ہیں جیسے ہم استعمال کرنے جارہے ہیں سب ادارے آئین کے اندر رہیں عمران خان غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال نہ کرے تو عدم اعتماد کامیاب ہوگی ہم سمجھتے ہیں آئین کے مطابق سارے ادارے نیوٹرل رہیں گے
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جو حشر اس ملک کا اس حکومت نے کردیا ہے ہم بھی سمجھتے ہیں اگلی حکومت فریش مینڈیٹ سے بنے مگریہ فیصلے اکیلے نہیں ہو سکتے سب کو ملکر آپس میں مشورہ کرکے کرنے ہونگے اکیلی سوچ کچھ نہیں کرسکتی اسوقت ہمارا ٹارگٹ عمران خان ہے جیسے جلد از جلد گھر بھیجنا ضروری ہے
صحافی نے بلاول زرداری سے سوال کیا کہ کیا کوئی ٹیلی فون آرہے ہیں،جس پر بلاول زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں کوئی ٹیلی فون نہیں آئے،خان صاحب نے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے لیکن عدم اعتماد پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے. ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بی بی شہید نے بھی احتجاج کیا تھا،دھرنے اور حملے کے بجائے جمہوریت بہترین انتقام ہے، عدم اعتماد حکومت سے نجات کا واحد قانونی و آئینی راستہ ہے،چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن مزید طاقتور ہو، تاج حیدر کی تیار کردہ رپورٹ تفصیلی ہے،مناسب ہے کہ الیکشن کمیشن خود اس رپورٹ پر ایکشن لے، اگر ایسا نہ ہوا تو ہم دوسرے آپشن استعمال کریں گے،سلیکٹڈ حکومت اپنے ناجائز راج کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جس کا حق ہے انہیں وزیراعظم بننے دیں، پاکستان کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی ہر قربانی دینے کو تیار ہے، اپوزیشن کی بڑی پارٹی کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامز د کرنے دیں،مناسب نہیں ہو گا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے نام پر لڑیں، جمہوری طریقہ یہی ہے کہ بڑی جماعت وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کرے،ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کسی بھی پارٹی کا پرچم اتارا جائے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں،عمران خان رہے تو جو نقصانات ہوں گے اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم و دیگر سہولت کار ہوں گے،
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا