اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

0
48

اسلام آباد: اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔یہ پوسٹ قرآن مجید میں اللہ کی طرف سے مومنوں کے لیے پیغام فتح ہے

یاد رہے کہ آج ہفتے کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا جو اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اجلاس نمازِ ظہر کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورۃ آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمعہ ہے کہ ‘ اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ‘۔

وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈھائی گھنٹے ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

آج ہونے والے اہم اجلاس کے لیے ممبران قومی اسمبلی ایوان میں اپنی نشستوں پر براجمان ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 51 ارکان موجود ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ابھی تک اسمبلی ہال نہیں پہنچے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اجلاس کی صدارت شروع کرتے ہوئے کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق من و عن کارروائی کروں گا۔

Leave a reply