عمران خان کی گرفتاری،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0
50
imran khan

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کر دی ،رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ عمران خان ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے تھے عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا عمران خان کی درخواست کے ساتھ لگائی گئی دستاویزات مکمل نہیں ہیں درخواست کے ساتھ لگایا گیا وکالت نامہ بھی دستخط شدہ نہیں۔

عمران خان کی گرفتاری، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ،
تحریک انصاف کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس مین عمران خان کی گرفتاری اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے کل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے ،‏عمران خان نے ہائی کورٹ سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کیخلاف ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کیے گئے،اسلام آباد ہائی کورٹ غیر قانونی حراست سے نکالنے میں ناکام رہی، چیئرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ غیر قانونی ہیں،انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کے بعد نیب نےکوئی نوٹس جاری نہیں کیا،جس 190 ملین کی کرپشن کا الزام ہے وہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی جمع ہوچکی، حکومت جب چاہے تو 190 ملین کو کہیں بھی منتقل کر سکتی ہے،عدالتی حدود سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں، زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے انہیں فوری رہا کیا جائے ، تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس لائنز کو عدالت بنائے جانے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے، عمران خان کے وکلا سے ان کی ملاقات کروائی جائے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت دلوائی جائے

واضح رہے کہ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے گرفتار کیا تھا، عمران خان کو نیب عدالت میں آج پیش کر دیا گیا ہے، پولیس لائن میں خصوصی نیب عدالت بنائی گئی ہے، پولیس لائن کو ہی سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے، عمران خان کو سب جیل میں رکھا جائے گا،عمران خان کی گرفتاری کے وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رپورٹ طلب کی تھی، کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سخت ریمارکس دیئے تاہم آئی جی اسلام آباد پولیس اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور رات کو فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی استدعا مسترد کر دی تھی،

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply