عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکومت سے نجات ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں جمہوری روایات کو تباہ کیا گیا ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں حالات روز بروز بد سے بدتر ہورہے ہیں حکومت نے عوام کی تمام امیدیں اور توقعات خاک میں ملا دی ہیں حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کو اقتصادی، سیاسی، احتسابی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیاہے

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ نیب ترمیمی نیب آرڈیننس وزرا، مشیروں کے تحفظ کیلئے ہے  چیئر مین نیب کی تقرری کیلئے وزیر اعظم کا اپوزیشن لیڈر میاں شہبا زشریف سے مشاورت نہ کرنا آئین سے متصادم اور حکمرانوں کے غیر جمہوری رویے کا عکاس ہے حکمران اپنی بقا نیب قوانین میں ترامیم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں تلاش کر رہے ہیں جبکہ بھوک مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے عوام کے ریلیف کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔ ترمیمی آرڈیننس حکومت کی طرف سے اپنے وزیروں مشیروں کو این آ ر او دینے کی عملی اور دانستہ کوشش ہے حکومت میں بیٹھے مافیا کو تحفظ دینے کیلئے حکمرانوں نے نیب قوانین تبدیل کر لئے ہیں۔ اپوزیشن کو3 سال رگڑا لگانے والے اب اپنے تحفظ کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لے آئے ہیں ۔

ایک ٹویٹ میں مائزہ حمید نے وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چور ہے چوری بچانے کیلئے اس نےگھر کے بھیدی کو ہی ایکسٹنشن دینا مناسب سمجھا ،ایماندار ہوتا تو کھلے عام اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

Shares: