بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے، وزیر خارجہ
بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے، وزیر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں مسلسل عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہاہے،بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کوبھی متاثرکررہاہے،امریکی نمائندہ خصوصی کوبھی بھارت سےمتعلق آگاہ کرچکے ہیں، اسٹاک ایکسچینج پرحملےمیں دہشت گردلوگوں کویرغمال بنانا چاہتے تھے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی جوانوں نےدہشت گردوں کے حملے کوناکام بنایا،بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیےدہشت گردی کرارہاہے،مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنےپربھارت نے پلوامہ کاڈرامہ رچایا،
قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزاوردوسرے ممالک کی جانب سے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پردہشت گردحملے کے واقعے پرپاکستان کے ساتھ ان کے اظہاریکجہتی کوسراہاہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ ہم پاکستان کوغیرمستحکم کرنے والوں کے خلاف پُرعزم اور چوکس ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پرگزشتہ پیرکے دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں اورپاکستان کے عوام اور حکومت سے افسوس اور ہمدردی کا اظہارکیا۔
انہوں نے دہشت گردی اور پُرتشددانتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے یکجہتی کااظہاربھی کی
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ
قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان
کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان
کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا
دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام
بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری
دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ
کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک
اسٹاک ایکسچینج ،بھارتی ٹویٹر ہینڈل نے 12 روز قبل ٹویٹ میں دی تھی ممکنہ حملے کی دھمکی
پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔