بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

0
68

سابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے اور عالمی برداری کو ملا کر کشمیر پر قبضہ کر لے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل امان نے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق کشمیر کے لیے لڑنا ہے ،فوجی ایکشن کشمیر کا حل نہیں ہے،مسئلہ کشمیرکا حل سفارتی اور بین الاقوامی سطح پربات چیت سےہوگا

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنی سطح پر کشمیر کاز کے لیے کام کرنا ہوگا،اپنے اپنے محاذ پر ہمیں یہ جنگ لڑنی ہے ،بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے اور عالمی برداری کو ملا کر کشمیر پر قبضہ کر لے گا،ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک کھڑے رہیں گے،کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

قبل ازیں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں،پاکستان کے عوام کشمیر کاز کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہم ان کی آواز ہیں ، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی بچوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،کشمیر کے عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیری بچہ تعلیم کے حصول کےلیے اسکول نہیں جاسکتا،مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ،کشمیری بچہ حق خودارادیت سے محروم ہے،وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیری بچوں کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ضروری ہے،دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آنکھیں کھولے،

Leave a reply