مزید دیکھیں

مقبول

حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...

سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض): پاکستان میں...

کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی...

مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی ناکام کوشش،پاکستان کے خدشا ت ہوئے درست ثابت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کا پاکستان کے خلاف پلوامہ سے متعلق ایک اور جھوٹا آپریشن بے نقاب ہو گیا

بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایک ایسے آپریشن کا ڈرامہ رچایا جس کے متعلق کو ئی بھی ذی شعور شخص اندازہ لگاسکتا ہے کہ یہ محض ایک سازش تھی۔

27 مئی ، 2020 کو بھارت نے پلوامہ میں مقامی پولیس کی طرف سے ایک بارود سے بھری گاڑی پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ، جس کی ذمہ داری بنیادی طور پر حزب المجاہدین پر عائد کی گئی ۔ اور دعویٰ کیا گیا کہ جیش محمد نے حزب کی مدد کی ۔ دعوے کے مطابق ، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 28 مئی 2020 کو ہندوستانی حکام نے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گاڑی کواڑادیا۔ جسکے متعلق دعویٰ تھا کہ اس کے ذریعے فوجی جوانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے متعلق پاکستان نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ بھارت ایسا کوئی ڈرامہ رچا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا اسے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو پیش آنے والے واقعے سے جوڑنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بار بار اس حقیقت کو اجاگر کر چکے ہیں کہ مودی حکومت کس طرح بھارتی مقبوضہ علاقوں میں فالس فلیگ آپریشن کرے گی اور اس ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

وزیراعظم عمران خان نے متعدد مواقع پر پاکستان کے خلاف بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اعادہ کیا ہے۔ 18 مئی 2020 کو ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ ایک ہفتہ کے دوران دوسری بار ، 20 مئی ، 2020 کو وزیر اعظم عمران خان نے پھر خبردار کیا کہ بھارت پاکستان پر ایک مسلح حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 21 دسمبر ، 2014 کو وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ اگر بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو اسے پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب ملے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے . 31 دسمبر 2019 کو ،اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ایک بار پھر اہم عالمی حکومتوں کی توجہ مودی حکومت کے جھوٹے آپریشن کے ارادوں کی طرف مبذول کرائی ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے ہٹائے جاسکے۔ ماضی میں. 15 نومبر 2019 کو ،وزیر خارجہ نے خبردار کیا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

دو روز قبل ہونے والے پلوامہ ڈرامہ کے حقائق باغی ٹی وی سامنے لے کر آیا ہے ، کچھ ایسے سوالات سامنے آئے ہیں جن کا مودی سرکار کو جواب دینا پڑے گا

کسی بیک اپ منصوبے کے بغیر کسی ایک گاڑی کو ایک الگ تھلگ جگہ پر قبضے میں لینے کی اطلاع ،مجاہدین کی طرز کے حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہے کہ پلوامہ طرز پر حملہ کرنے والے شخص کی پشت پناہی یا بیک اپ نہ ہو ۔

صرف ایک ڈرائیور کی ذمہ داری پر دھماکا خیز مواد کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بھیجا گیا جو صرف ایک فائر ہونے پر غائب ہو گیا ۔

اگر ڈرائیور فرار ہوجاتا ہے اور پیدل ہی وہاں سے بھاگتا ہے تو ، تربیت یافتہ فورس کے ذریعہ اس کا پیچھا کیوں نہیں کیا گیا۔

ہندوستانی حکام نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے بعد اسے سارا دن اپنی تحویل میں رکھا اور پھر اگلے دن ان کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے گاڑی کو اڑایا۔

اس ڈرامے کا مضحکہ خیز حصہ خود ہی دھماکا کرناہے ۔ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوچکا ہے اور دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول سے کسی نے نہیں اڑایا ۔اور یہ سارا دن ایسے ہی رہا۔ اسے آسانی سے غیر جانبدار میڈیا پر دکھایا جاسکتا تھا۔ لیکن ظاہر ہے کہ وہ اپنا دھماکہ خیز مواد نہیں دکھا سکتے تھے۔اور اس طرح سے ان کے اناڑی پن کا انکشاف ہوجاتا۔

26 مئی کو ہندوستان ٹائمز کے رپورٹر نے بتایا کہ ایک برس قبل پلوامہ حملے میں استعمال ہونے والادھماکا خیز مواد بھارت کے اندر سے حاصل کیا گیا تھا۔

اس پورے ڈرامے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے ، مودی حکومت اور ہندوستانی فوج کو چینی فوج اور نیپال کی طرف سے لداخ میں پائی جانے والی مایوسی اور رسوئی ا کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

داخلی بدامنی اور انتقام پر مبنی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس پر ناقص حکمت عملی کی ناکامی نے مودی کے جنون میں اضافہ کیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan