بھارت میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات گزشتہ روز ہوئے ،لوک سبھا کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی، پولنگ کا وقت شام چھ بجے تک مقرر تھا،بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کی مجموعی شرح 60 فیصد رہی،

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں بھارت کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے. لوک سبھا کے انتخابات میں کانگرس رہنما راہول گاندھی، ششی تھرور اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ بی جے پی کی رہنما ہیما مالنی بھی میدان میں ہیں، انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، بھارت میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلہ کے انتخابات میں کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے راہل گاندھی اور تروونت پورم سے ششی تھرور میدان میں تھے۔ ششی تھرور کا مقابلہ مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار راجیو چندرشیکھر سے ہے۔ دیگر امیدواروں میں متھرا سے ہیما مالنی، راج نندگاؤں سے بھوپیش بگھیل، بنگلورو دیہی سے ڈی کے سریش اور بنگلورو جنوب سے تیجسوی سوریہ شامل ہیں۔ راجستھان کی کوٹہ سیٹ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بی جے پی امیدوار ہیں اور بہار کے پورنیہ سے پپو یادو نے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑا ہے۔

مودی گھبرائے ہوئے،چند دنوں میں مودی اسٹیج پر ہی رونے لگ جائیں گے،راہول گاندھی
کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ان دنوں مودی اپنی تقریروں میں بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، شاید اگلے چند دنوں میں اسٹیج پر ہی وہ رونے لگ جائیں گے،مودی 24 گھنٹے آپ سب کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کبھی وہ پاکستان اور چین کی بات کرنے لگ جاتے ہیں تو کبھی وہ آپ کو تالی و تھالی بچانے اور موبائیل کی فیلش لائٹ جلانے کے لیے کہتے ہیں مودی نے پچھلے دس سالوں میں غریبوں سے صرف پیسہ چھینا ہے جتنا پیسہ نریندر مودی نے ارب پتیوں کو دیا ہے، اتنا پیسہ ہم ہندوستان کے غریبوں کو دیں گے۔

بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل،مودی سرکار کیلئے خطرے کی گھنٹی

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا

مودی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر بھارتی الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Shares: