جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج بھارت نےاقوام متحدہ اورشملہ معاہدےکی خلاف ورزی کی ہے،
کشمیر کا فیصلہ کون کرے گا؟ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحاک انتہائی نازک ہے ،کشمیرمیں پہلے7لاکھ سےزائد بھارتی فوج تھی،اب مزید1لاکھ بھیجی جارہی ہے،جموں وکشمیرمیں کرفیو او ر دفعہ 144نافذکردی گئی،
مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان
مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر
بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی
سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیرمیں ہندوستانی شہریوں کو نکلنے کے لئے کہا گیا، فرانس ،کینیڈا اوربرطانیہ نےبھی اپنےشہریوں کووہاں جانے سے منع کر دیا، کشمیری قیادت اوربھارت نوازسیاستدان نظربندیاجیلوں میں ہیں،یاسین ملک بیماراورجیل میں قیدہیں،1کروڑکشمیری عوام کےلئےمقبوضہ کشمیرکوجیل بنادیاگیاہے،کشمیرکی بین الاقوامی حیثیت میں تبدیلی آگئی،اب جنگ زدہ علاقہ بن گیاہے.
کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان
بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور
مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی
پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان
واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.
آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا
آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج
بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا
قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.