مزید دیکھیں

مقبول

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان...

بھارت نے غیر ذمہ دارانہ حرکت کی توجواب ملے گا ،وزیر خارجہ کا دنیا کو پیغام

بھارت نے غیر ذمہ دارانہ حرکت کی توجواب ملے گا ،وزیر خارجہ کا دنیا کو پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر حملہ تشویشناک بات ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مبصرین کی موجودگی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے،اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر حملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں، بھارت سیز فائر معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کرکےشہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی سے امن و امان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، افغان امن عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے افغانستان میں امن کی کاوشوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،افغانستان میں امن کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی ، ہم نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عالمی برادری کو آگاہ کیا،ٹھوس اطلاعات ہیں کہ بھارت کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، بھارت نے کوئی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی تو اسے بروقت اور مناسب جواب ملے گا ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا، آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے افغانستان میں صورتحال بہتر ہونے سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا ،پاکستان سمیت اردگرد کے علاقائی ممالک کیلئے معاشی استحکام کے نئے راستے کھلیں گے، مشرقی سرحد پر بگاڑ کی ذمہ داری بھی بھارت پر عائد ہوتی ہے ،اقلیتوں کیلئے امتیازی قوانین بھارت نے بنائے ہیں ، بھارت اپنے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے امن عامہ میں بگاڑ پیدا کرنے کے درپے ہے،

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

” بھارت نے اقوام متحدہ پر حملہ کردیا” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کریں:پھریقین ہوگا :رحمان ملک

اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

بھارت نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہاہے، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی گزشتہ کئی دہائیوں سے مقیم ہے ،دبئی کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں،متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے کردار کو صرف تسلیم کیا بلکہ سراہا بھی ،پی ڈی ایم کی صفوں میں عملی طور پر استعفوں کے معاملے پر بہت ابہام ہے،

بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ میں کیے پیش

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan