ہائے غربت،بھارتی خواتین عرب ممالک میں فروخت،مجرا کروایا جانے لگا

0
172
mujra

بھارتی خواتین کو عرب ممالک میں لے جا کر مجرا کروایا جانے لگا، کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی ہوئے، بھارتی شہری ہی اپنی خواتین کو فروخت کرنے میں ملوث نکلے

بھارتی خواتین کو عرب ممالک میں فروخت، وہاں مجرا کروائے جانے اور زیادتی کے انکشافات تب سامنے آئے جب ایک خاتون نے بھارت میں مقدمہ در ج کروایا، مقدمہ اس شخص کے خلاف درج کروایا گیا جو خواتین کو ملازمت کے بہانے عرب ممالک لے جا کر وہاں انکو فروخت کر دیتا تھا،خاتون نے مقدمہ اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں درج کروایا جہاں ملزم سیف سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے،ملزم سیف کرناٹک کا رہائشی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ گڈمبا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.

خاتون نے اس ضمن میں میڈیا سے بھی بات چیت کی،بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم سیف سے اسکی ملاقات کسی کے ریفرنس سے ہوئی تھی، ایک ملاقات کے بعد ہم نے بات چیت شروع کی اور پھر ملنا شروع کر دیا، وہ شراب میں گولیاں ملا کر پیتا تھا اور دعویٰ کرتا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں سے بہت پریشان تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے ذاتی مسائل ہیں اور آہستہ آہستہ اسے اس سے شادی کرنے پر آمادہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک دن اس نے اسے سکون آور دوا دی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے اس کی واضح ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اسے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔سیف کا پیشہ لڑکیوں کو جذباتی طور پر بلیک میل کرکے اپنے جال میں پھنسانا ہے۔ اب تک جن خواتین کو ملزمان نے اپنے جال میں پھنسایا ہے ان کا تعلق ممبئی، دہلی اور گجرات جیسی ریاستوں سے ہے۔ مبینہ طور پر سیف الدین انہیں بیوٹی پارلرز میں نوکریوں اور دیگر فوائد کے لالچ دیتا ہے۔ بعد ازاں انہیں خلیجی ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے اور مجرا کرایا جاتا ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ بحرین میں مختلف شراب خانوں میں کام کرنے والی کئی لڑکیوں کو جانتی ہے۔خاتون نے انکشاف کیا کہ کانگریس کا ایک رہنما سیف کا رشتے دارہے، اس نے بھی مجھ سے زیادتی کی کوشش کی ہے،

خاتون نے بتایا کہ اس نے پچھلے چھ سے سات سال بحرین اور دبئی میں رہتے اور کام کرتے ہوئے گزارے۔ وہ بحرین میں سیف سے ملی۔ اس نے اس سے دوستی کی اور پھر زیادتی کی جس کے بعد وہ حاملہ ہوگئی۔ اس نے وہاں اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ، سیف الدین اسے علاج کی آڑ میں ممبئی لے آیا جب وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی،سیف نے مجھے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خفیہ طور پر پانچ ماہ کے جنین کا اسقاط حمل کر دیا۔اس کے بعد مجرم اسے بیدر میں اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے بھائی صابر الدین اور تین دیگر افراد نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کی شکایت کے مطابق لڑکی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے اپنی ‘گرل فرینڈ’ مونیکا اور کچھ دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی شکایت کی۔ اس کے بعد سیف الدین، اس کے 4 بھائی بہن اور مونیکا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 498A، 323 اور 313 کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق غربت کی وجہ سے خواتین ملزم کے جال میں جلدی پھنس جاتی ہیں، ملزم خواتین کو لالچ دیتا ہے اور نوکری کے بدلے اچھے معاوضے کی آفر دیتا ہے.

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply