مزید دیکھیں

مقبول

پشاور میں بھتہ خوری،تاجر پریشان، انصاف ٹریڈرز ونگ نے عمران خان کو لکھا خط

پشاور میں بھتہ خوری،تاجر پریشان، انصاف ٹریڈرز ونگ نے عمران خان کو لکھا خط

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، ایک طرف چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں تو دوسری جانب تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں

پشاور میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے پر وہاں کی حکمران جماعت تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم ٹریڈر ونگ بھی پھٹ پڑی ہے، اور انہوں نے بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہوکر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، انصاف ٹریڈرز ونگ کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے پشاور میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانےکے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے پشاور کے شہری بھتے اور اغوا کی وارداتوں پر پریشان ہیں ہ گزشتہ دنوں گلبہار میں کسٹم افسرکو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تاجر رہنما کے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا تھا، صورتحال درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں پی ٹی آئی کے تاجر ونگ نے خط میں عمران خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan