جدید ترین ایئربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا آغاز:پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں بھی جدت آگئی

کراچی :پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں جدید ترین ایئربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے میں اپنی نوعیت اور جدت کے اعتبار سے پہلا سیمولیٹر ہوگا، سیمولیٹر کی پاکستان میں تنصیب سے پاکستانی پائلٹس کو جدید ترین تربیت مہیا ہوگی۔

پاکستان میں پائلٹس کی کثیر تعداد ائیربس 320 آپریٹ کرتی ہے اور پاکستان کی 4 میں سے 3 ایئرلائنز یہ طیارہ استعمال کرتی ہیں، اس تنصیب سے قبل تمام پائلٹس کو ابتدائی اور ریفریشر تربیت پر بیرون ملک جانا پڑتا تھا جس پر کثیر اخراجات کا استعمال ہوتا تھا۔

اب پاکستان میں سیمولیٹر کی تنصیب سے ہوا بازوں کی تربیت کیلئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور زر مبادلہ کی بچت بھی ہوگی، سیمولٹر کی تنصیب کا افتتاح سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کیا۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کراچی میں پائلٹس کی تربیت کیلئے سیمولیٹر کمپلکس کا قیام عمل میں لارہا ہے، سیمولیٹر کمپلکس میں ائیربس 320 کے ساتھ ساتھ بوئنگ 777 اور جمبو جیٹ کا سیمولیٹر بھی ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس کے ساتھ ساتھ اس سیمولیٹر پر خطے کی دوسری ائیرلائنز بھی اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے رجوع کر رہی ہیں، سیمولیٹر کی تنصیب میں کئی سالوں کا عرصہ لگتا ہے مگر پی آئی اے ٹیم نے شب و روز کام کر کے 5 ماہ کے قلیل عرصے میں اس کو مکمل کیا۔

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

Comments are closed.