انٹرنیٹ کے نقصانات اور فوائد تحریر انجینئرمحمد امیر عالم

0
764

دورِ حاضر میں موبائل ہر انسان کی ضرورت بن چکا ہے اور اس موبائل فون کے ذریعے ہر دوسرا انسان اپنا بیشتر وقت انٹریٹ پر خرچ کرتا ہے۔
مرد عورت اور بچے سب انٹرنیٹ کا استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
اب انٹرنیٹ استعمال کرنے کے دو قسم کے طریقے ہیں ایک غلط اور دوسرا صحیح۔
انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرنے کے کئی نقصانات ہیں جبکہ صحیح استعمال کرنے کے بہت سارے فوائد۔
ہم پہلے نقصانات کا ذکر کریں گے۔

انٹرنیٹ کے نقاصانات:۔

1) نوجوان نسل کا فحش فلمیں اور تصویریں دیکھنا:۔

یوٹیوب اور فیس بک پر فحش ویڈیوز اور ننگی تصویریں دیکھ کر نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔
اسلام ہمیں پاکیزہ اور با حیا زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے لیکن ان گندی ویڈیوز کو دیکھ کر ہماری نو جوان نسل نہ صرف دنیا بلکہ اپنی آخرت اور اپنے ایمان کو بھی برباد کر رہی ہے اور اس طرح نوجوانوں پر شہوت کاغلبہ ہوتا بے جس سے آئے روز ایک معصوم بچی کی عزت کو تار تار کرکے اسے بے دردی سے ماردیا جاتا ہے۔

2) وقت کا ضیاع:۔

انسان کی زندگی کی ہر ساعت بہت قیمتی ہوتی ہے لیکن ہم اکثر اپنا زیادہ تر وقت انٹرنیٹ پر غیر ضروری کاموں میں صرف کرتے ہیں۔
کبھی آن لائن گیم کھیل کر اپنا وقت ضائع کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی اور کسی غیر ضروری سرگرمی میں مثلاََ کبھی پول کریٹ کر کے ایک دو دو ہفتے اس کے لئے مہم چلانا اور دوسرے دوستوں کو بھی پریشان کرنا اس کے علاوہ طلبا و طالبات کا کثرت سے انٹرنیٹ استعمال کرنے سے مطالعہ پر اثر پڑتا ہے اور خاص کر امتحانات کے دوران انٹرنیٹ پر وقت ضائع کرنےسے امتحان میں اچھی کاردگی نہیں دکھا سکتے اور اپنا مستقبل داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

3) رشتوں کے احساس اور محبت میں کمی:۔

کبھی دوستوں کا مل بیٹھ کر خوب محفل جمانا ان میں ایک اپنایئت کا احساس دلاتا تھا اور اس سے محبت بڑھتی تھی لیکن اب دوستوں کو ساتھ بیٹھ کر بھی ساتھ ہونے کا احساس نہیں ہوتا ہے ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دوست بھی ایک دوسرے سے بات کرنے کی بجائے اپنے اپنے موبائل میں کہیں اور لگے ہوتے ہیں۔
بوڑھے ماں باپ اپنی اولاد سے بات کرنے کے لئے ترستے ہیں لیکن اولاد کو نیٹ سے فرصت ہی نہیں ملتی۔

4) اصراف:۔
غیر ضروری انٹرنیٹ استعمال کرنے سے نیٹ پیکیج پر پیسہ خرچ کرنا بھی پیسوں کی نا قدری اور صریحاََ اصراف ہے۔ جن پیسوں سے ہم کسی غریب کی مدد کر سکتے تھے یا جن پیسوں کو ہم کسی اور بھلائی کے کام میں خرچ کرسکتے تھے انھیں ہم انٹرنیٹ کے بےجا استعمال میں خرچ کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے فوائد:۔

جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے کچھ نقصانات ہیں وہاں اس کے کچھ فوائد بھی ہیں۔

1) گھر بیٹھے علم حاصل کرنا:۔

انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے آسانی سے علم حاصل کیا جاسکتا ہے یوٹیوب پر ہر قسم کے لیکچرز موجو ہوتے ہیں جن سے ہر کوئی با آسانی گھر بیٹھے مستفید ہوسکتا ہے۔
گوگل سے آپ کوئی بھی کتاب جس کی آپ کو ضرورت ہو یا کوئی بھی لغت آپ با آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
آپ جس شعبے سے منسلک ہیں اسی شعبے کے اعلٰی تعلیم یافتہ لوگوں کو ایڈ کر کے انباکس میں آپ ہر قسم کا سوال پوچھ سکتےہیں۔

2) گھر بیٹھے آن لائن اپنے کاروبار کی تشہیر کرنا:۔

ہم انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے کاروبار کی خوب تشہیر بھی کرسکتے ہیں۔
مثلاََ ایک دوکان دار اپنی دکان میں میں رکھی گئیں نایاب چیزوں کی انٹرنیٹ پر تشہیر کرتا ہے اور میلوں دور بیٹھے کسی کو وہ چیزیں پسند آتی ہیں تو وہ آن لائن آرڈر کرتا ہے اور اسی طرح اس کا کاروبار خوب ترقی کرتا ہے۔

3) پر دیس میں رہ کر بھی اپنوں سے با آسانی ہم کلام ہونا:۔

کسی زمانے میں پردیس میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں تک کوئی پیغام بھیجتے تھے تو کئی مہینوں بعد وہ پیغام ان تک پہنچتا تھا اور پھر جواب میں ان کے پیغام کا بھی مہینوں انتظار کر نا پڑتا تھا لیکن اب نیٹ کے ذریعے اپنا پیغام ٹائپ کر کے ایک منٹ میں ہم دنیا کے کسی کونے تک پہنچا سکتے ہیں بلکہ اب تو وٹس ایپ پر ویڈیوں کال کے ذریعے سکرین پر بالکل آمنے سامنے ہوکر بات کرسکتے ہیں۔

4) با آسانی پیسے اور ڈاکومینٹز بھیجنے کا ذریعہ:۔

پہلے زمانے میں کسی کو پیسے بھیجنا ہو تو جہاں پیسے بھیجنا مقصود ہوتا تھا وہاں جانے والے کسی شخص کو ڈھونڈنا اور اس کا انتظار کر نا کہ وہ کب جارہا ہے اور پھر اس بات کا بھی خیال رکھنا کہ آدمی بھروسے کا ہے کہ نہیں مطلب بہت انتظار اور بہت احتیاط کے بعد کسی کے ہاتھ پیسے بھیج دیتے تھے اب اپنے موبائل اکاؤنٹ سے آسانی کے کے ساتھ چند منٹوں میں کہیں بھی پیسہ بھیج سکتے ہیں۔
اسی طرح اور کوئی ڈاکومینٹز یا کاغذات مثلاََ ڈومیسائل ڈی ایم سی یا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کہیں دور بھیجنا ہو تو یا تو خود جانا پڑتا تھا یا بذریعہ ڈاک کافی دنوں بعد پہنچا سکتے تھے اب موبائل سے تصویر لے کر ایک منٹ میں وٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں۔

‎@EKohee

Leave a reply