سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

سوال کرنا جرم ہے تو میں کرتا رہوں گا،فیصل واوڈا
0
149
senate

سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔
اجلاس مقرہ وقت سے دس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔علامہ ناصر عباس نے ایرانی صدر ودیگر کے حادثہ میں شہادت پر ایوان میں دعا کرائی ۔وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ آج کابینہ میں بھی ایرانی صدر کی شہادت کے حوالے سے قرار داد پاس کی ہے ایوان میں بھی قراداد پاس کی جائے ۔شیری رحمان نے ایرانی صدر وزیر خارجہ و دیگر حکام کی شہادت پر ایوان میں قرارداد ایوان میں پیش کی ۔قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے وزیر خارجہ کی جگہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 89کی شق 2کے متقضات میں حاشیہ آرڈیننس 2024سینیٹ میں پیش کیا ،چیئرمین نے آرڈیننس قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش کیا ۔آرڈیننس قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نے وزیر خوراک رانا تنویر حسین کی طرف سے سیڈ ٹرمیمی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش کردیا ،آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

قائمقام چیئرمین سیدال خان ناصر بغیر بتائے سیٹ چھوڑ کر چلے گئے اور چند لمحوں بعد سینیٹر شیری رحمان نے صدارت سنبھالی اس دوران ایوان میں سب ارکان حیران ہوگئے کہ قائمقام چیئرمین کیوں سیٹ سے چلے گئے ؟۔

امیر لوگ سولر پر سرمایہ کاری کررہے جس کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کو نقصان ہورہا،وزیر توانائی اویس لغاری
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ توجہ مبذول کرنے والا ایجنڈا موخر کردیں جس پر موخر کردیا گیا مگر اسی دوران وزیر توانائی ایوان میں آگئے جس پر شیری رحمان نے موخر کردیا ۔ایک توجہ مبذول کرنے کا نوٹس لے لیا گیا جوشمسی توانائی کے حوالے سے تھا ۔قرۃ العین مری نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور حکومت سولر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔ سولرئزیشن کے حوالے سے کیا پالیسی ہے ۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ 2017میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں نیٹ میٹرنگ کا آغاز ہوا۔ اس کی اچھی گروتھ ہوئی ہے ۔ نیٹ میٹرنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے سولر کی قیمت کم ہوئی ہیں سولر کی قیمت 45روپے فی واٹ ہوگئی ہے جو پہلے 145روپے تھی ۔ آج تک ہم نے نیٹ میٹرنگ کو ڈس کریڈٹ نہیں کیا ہے سرکولر ڈیٹ کو ہم مزید آگے نہیں جانے دیں گے ۔ پارو سیکٹر میں اصلاحات کی ہم نے بات کی ہے ۔ ہم نے واضح طور پر کہاہے کہ ہم اس طرح کوئی کام نہیں کررہے ہیں ۔ 1500 میگاواٹ سولر لگا ہوا ہے مگر جب یہ 4ہزار میگاواٹ ہوجائے گا تو اس کا کیا کریں گے پہلے سولر پر سرمایہ کاری 3 سال میں واپس آتی تھی اب 2سال میں پوری ہورہی ہے ۔ امیر لوگ سولر پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کو نقصان ہورہاہے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے میری اور ایوان کی توہین کی، ایوان ان کے خلاف کارروائی کرے ،فیصل واوڈا
فیصل واڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف تحریک استحقاق ایوان میں ہی سینیٹ حکام کے حوالے کردی ۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے میری اور ایوان کی توہین کی ہے ایوان ان کے خلاف کارروائی کرے.میں نے جو پریس کانفرنس کی اس میں کہی گئیں تمام باتیں زیر اور زبر سمیت پر میں آج بھی قائم ہوں،میں نے کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی، مجھے منافقت نہیں آتی، جو بات ہوتی ہے وہی کرتا ہوں.ہم کسی جج کے کنڈکٹ پر بات نہیں کر سکتے بلکہ آئین اور قانون مس کنڈکٹ پر ہمیں بات کرنے کی اجازت دیتا ہے،شکر ہے میں سینیٹ میں ہوں ورنہ گیس نہ آتی توبھی توہین عدالت لگ جاتی،جن پر توہین عدالت لگنی چاہیے تھے ان پر نہیں لگی،میں ہمیشہ ٹھوس اور شواہد کے ساتھ بات کرتا ہوں،یہاں اب نشاندہی کرنا بھی گناہ بن گیا ہے تو پھانسی دیدیں،عزت تو کسی اور کی ہے ہماری تو نہیں ہے،لاہور ہائیکورٹ نے 7 فروری 2023 کو پی سی بی کو خط لکھا 30 وی وی آئی پیز پاسز دئیے جائیں،اگر یہ سوال کرنا جرم ہے تو میں کرتا رہوں گا،جسٹس باقر نجفی نے دفتر خارجہ کو خط لکھا کہ بیٹے کو پروٹوکول دیا جائے،فیصل واڈا نے دونوں خطوط ایوان میں لہرا دیا اور کہا کہ کیا ان ججز کو عدالتوں میں رہنا ٹھیک ہے؟ فیصل واوڈا کی سینیٹ میں تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے بعض سینیٹر ڈیسک بجاتے رہے۔

پاکستان کی سیاسی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا گیا،یہ ناقابل برداشت ہے،شبلی فراز
قائدحزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے سیکرٹری اطلاعات پر نجی ٹی وی چینل میں حملہ ہوا ہے ،ان پر فزیکلی اٹیک کیا گیا ہے اور زخمی کیا گیا ہے، جس پر پی ٹی آئی اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے، شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ وزیر قانون کو چاہئے کہ رپورٹ طلب کریں اور کاروائی کریں ، اس پر فوری ردعمل چاہئے،بات یہاں تک آ گئی کہ پاکستان کی سیاسی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا جاتا ہے یہ ناقابل برداشت ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں ایوان سے واک آؤٹ کرنا چاہئے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ رپورٹ کریں اس معاملے پر ضرور کاروائی ہوگی ۔میں وزیر داخلہ سے اس معاملے کا پتہ کرتا ہوں ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کا تحفظ کرے،ایوان سے تحریک انصاف کے ارکان نے واک آؤٹ کرلیا.شبلی فراز نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی 24گھنٹے میں تحقیقات کی جائیں، کٹھ پتلی ہی سہی اگر کوئی حکومت ہے تو ایوان کو رپورٹ دیں،

ایوان بالا کاحالیہ سیشن متوقع طور پر جمعہ24 مئی2024 تک جاری رکھا جائے گا
دوسری جانب سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے 338 ویں سیشن کے حوالے سے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تمام پارلیمانی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس ایڈوائزی کمیٹی ایک اہم فورم ہے جس میں اجلاس کے حوالے سے تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا نہ صرف موقع ملتا ہے بلکے اجلاس کے امور بھی طے کیے جاتے ہیں۔ پارلیمانی رہنماؤں نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جس پر قائمقام چیئرمین سینیٹ نے شکریہ ادا کیا۔ ایڈوائزری کمیٹی کو سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے موجود ہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ دی اور پارلیمانی کیلنڈر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوان بالا کاحالیہ سیشن متوقع طور پر جمعہ24 مئی2024 تک جاری رکھا جائے گا۔ آج کے اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز اور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے علاوہ سینیٹرز شیری رحمان،عرفان الحق صدیقی، سید علی ظفر، منظور احمد،مولانا عطا الرحمن، حاجی ہدایت اللہ، سید فیصل علی سبز واری، کامل علی آغا، راجہ ناصر عباس، حامد خان اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

Leave a reply