اسلام آباد میں ایک اور قتل، خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی
آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تو کراچی کی جگہ اسلام آباد سے بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں، سیکٹر ایف الیون سے خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینکی گئی ،خاتون کی عمر 25 سال ہے،پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے، خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات موجود ہیں، نامعلوم ملزمان نے خاتون کے قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینک دیا تھا تھانہ گولڑہ میں خاتون کی بوری بند لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، اسلام آباد جیسے شہر میں جرائم میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، پولیس سب اچھا کی رپورٹ دینے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرے،اسلام آباد کو کرمنل کا شہر بنانا حکومتی نااہلی ہے، اور اس میں پولیس کا بھی کردار ہے، واردات ہونے کے بعد پولیس کی دوڑ لگتی ہے کئی کیسز میں پولیس مقدمے درج نہیں کرتی، مدعی کو تھانوں میں کئی کئی دن رسوا کیا جاتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ پولیس کے نظام میں بہتری لائے تا کہ مدعی ،مظلوم کو بروقت انصاف ملے ،جرائم کو روکنے کے لئے بھی سدباب کیا جائے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے لگے
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم
وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟
صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات
اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار