مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

0
99

مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا‘ ملکی مافیاز کو فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی،ملک مشکل وقت سے باہر نکل آیا ہے، مختصر عرصہ میں پنجاب میں اصلاحات سب سے زیادہ ہوئی ہیں، تین ہفتے کی محنت کے بعد بہترین ٹیم پنجاب میں لیکر آئے ہیں جس سے پرانے اور نئے پنجاب میں آپ کو فرق نظر آئے گا،سموگ کی روک تھام کیلئے بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے، 2020ءکے آخر تک یورو5 پٹرول پر منتقل ہو جائیں گے،لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگا نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وہ ہفتہ کی شام ایوان وزیر اعلی لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات فردوس عاشق اعوان،وزیر اعلی پنجاب سردا رعثمان بزدار، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر برا اثر پڑ رہا ہے جس سے پھیپھڑوں اور دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پشاور ، لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی میں سموگ کے باعث بہت سے مسائل ہیں، اس معاملے پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے لاہور میں سموگ بڑھتی ہے‘ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہونے کی وجہ سے بھی نقصان ہوا ہے‘ اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے‘

وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 50سے 60فیصد تیل باہر سے منگواتے ہیں،بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی آلودگی سے نبٹنے کیلئے یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے اور 2020ءکے آخر تک پٹرول یورو5 پر منتقل ہوجائینگے‘ انہوں نے کہا کہ جن آئل ریفائنریز نے تین سال میں کوالٹی بہتر نہ کی انہیں بند کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں بھی فضا کو آلودہ کرتا ہے اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مسافر بسیں ہائبرڈ پر لیکرجائیں گے، بجلی پر بھی بس چلائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگائیں گے جس کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس شجر کاری کے لانگ ٹرم اثرات ہونگے‘ کسی نے پہلے اس ایشو کی جانب توجہ نہیں دی‘ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کی وجہ سے بھی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلانے کیلئے مراعات دی جائینگی‘

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل رہا ہے‘ روپے کی قدر میں اضافہ‘ سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آرہی ہے‘ میڈیا مالکان کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی کرنی چاہئے‘ تنخواہ ادا نہ کرنا ظلم ہے‘ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے جو ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے‘ ہمیں ملکی خسارہ ورثے میں ملاجس کی بہتری کیلئے اقدامات کئے‘ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں سوال پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑے بڑے ڈاکٹرز تھے جن کا بورڈ بیٹھا تھا، اس بورڈز نے جو ہمیں رپورٹ دی جو ہم نے تفصیل سے پڑی اس میں لکھا تھا کہ مریض کسی بھی وقت انتقال کر سکتا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے انسانی ہمدردی کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا گیا۔اب سب کچھ سامنے آ جائے گا، عدالت نے بھی دو ہفتے کے اندر رپورٹ مانگی ہوئی ہیں، کچھ چھپنے والا نہیں، سب کچھ کلیئر ہو جائے گا۔

میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی مافیاز کو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ہزاروں اربوں کا قرضہ چھوڑ کر یہ لوگ گئے۔ مشکل وقت سے ملک باہر نکل آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دھرنے میں کیوں آئے ہیں، کوئی ختم نبوت، کوئی مہنگائی اور کوئی پانی آتا ہے جیسے لوگ دھرنے میں آئے تھے۔ مافیاز میں تیس سال سے لوگ حلوے کھا رہے ہیں۔ جب کیس عدالت میں گیا تو لوگ کہنے لگے اب یہ لوگ فارغ ہو گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں اصلاحات سب سے زیادہ ہوئی ہیں، کسی ایونٹ کے دوران سب کو چیلنج کر سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شریف آدمی ہیں، ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔بہترین ٹیم پنجاب میں لیکر آئے ہیں، صوبے میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی، پرانا اور نئے پنجاب میں آپ کو فرق نظر آئے گا۔

Leave a reply