اسلام آباد، ایک تھانے میں ایک ماہ کے دوران 110 مقدمے درج

0
44
گھر کے سامنے واک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نامناسب سلوک کیا، سینیٹر پھٹ پڑا

اسلام آباد(عامر چوہدری)تھانہ کوہسار میں گزشتہ 31 دنوں میں 36چوریاں 11 ڈکیتیاں, 4 اغواء اور 6 منشیات سمیت 110 مقدمات درج ہوئے۔ وفاقی پولیس صرف ایف آئی آر کا اندراج کرنے تک محدود ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں کس حد تک کامیاب ہے۔اعلی افسران کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایس ایچ او سمیت تمام تفتیشی حضرات صرف مقدمات درج کرنے تک محدود ہیں۔ تمام پولیس اہلکار تھانے میں آئے سائلین کی مجبوریوں کا صرف مزہ لے کر مقدمہ درج کر کے اپنا فرض پورا سمجھتے ہیں۔ گزشتہ 31 دنوں میں ٹوٹل 110 مقدمات درج ہوئے ۔جن میں 36 صرف چوری اور 11ڈکیتی کے ہیں۔4 اغواء اور 6 منشیات سمیت دیگر مقدمات درج ہوئے۔ ڈی آئی جی سمیت تمام پولیس افسران نے بھی اپنی آنکھیں بند کرتے ہوئے علاقے کی عوام کو چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔غریب عوام کےٹیکسوں سے تھانہ کے عملے پر ہر روز کی ایک بھاری رقم قومی خزانے سے خرچ ہوتی ہے۔اس کا کسی پولیس افسر کو احساس نہیں۔

تھانہ کی پولیس صرف سرکاری گاڑیوں میں اپنے شکار کی تلاش میں رہتی ہے۔جہاں سے انہیں کچھ رقم وصول ہو سکے۔آئی جی اسلام آباد کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیے کہ تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسران سمیت پورا تھانہ کیا کر رہا ہے۔31 دنوں میں 53 دوسرے مقدمات اور باقی چوریاں اور ڈکیتیاں عروج پر ہیں۔وفاقی پولیس کے افسران کب ایکشن لیں گے۔ چوروں اور ڈکیتوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

 اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

Leave a reply