حق نہ ملا تو صوبہ نکلے گا،اسلام آباد پر قبضہ کریںگے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکی

0
154
ali amin

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ہے،

تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں ، قوم جاگ چکی ہے اور آپکی طرف دیکھ رہی ہے،ہم آپ کی جرات،ہمت کو سلام کرتے ہیں، وہ لوگ جو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں انکی ہمت جواب دے چکی ہے،عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے آج انکو ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا،عوام کو آج بخوبی علم ہے کہ اس ملک میں چور کون ہے،بانی پی ٹی آئی کے لئے آج ملک کا بچہ بچہ جان دینے کو تیار ہے،بانی پی ٹی آئی نے کشمیر کے اوپر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،ان کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ آج پارلیمنٹ میں بیٹھےہیں، جو لوگ اصل جیل کے حقدار ہیں وہ باہر گھوم رہے ہیں،ہم جواب دینگے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے نا دیا تب بھی نقصان ہمارا ہے اس لئے اصلاح کر لیں،بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ہے، یہ مائنس کرنے کے خواب دیکھانا چھوڑ دیں،اگر ہمارا حق ہمیں نہ ملا تو جس صوبے نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے یہ صوبہ نکلے گا اور عمران خان کو رہا کرواکر وفاقی حکومت کو بہا لے جائے گا ہم اسلام آباد پر قبضہ کرینگے،اب میں کہہ رہا ہوں کہ اسلام آباد پر قبضہ کریں گے،

ہم اسمبلیوں میں سیاست سیاست کھیلنے نہیں آئے،شہر یار آفریدی
تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی امین صاحب آپ کی حکومت میں اتنی خاموشی کیوں ہے عمر ایوب صاحب بیرسٹر گوہر صاحب ہم اسمبلیوں میں سیاست سیاست کھیلنے نہیں آئے ہمارا لیڈر جیل میں بیٹھا ہوا ہے اُس کی رہائی کیلئے کوئی لائحہ عمل دیں۔کیا وجہ ہے کیوں خاموشی ہے،ہم نے سیاست سیاست نہیں کھیلنی، عمران خان کو رہا کروانا ہے، کسی کے ذہن میں ہے سیاست سیاست کھیل کر دکان چمکائیں گے تو دکان نہیں چمکے گی، میرا لیڈر اندر ہے، اس موقع پر کارکنان کی جانب سے عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے،شہر یار آفریدی کا کہنا تھا آٹھ فروری کو قوم نے ہمت دکھائی، 21 مارچ کو انہوں نے انسانیت کی تذلیل کی، وہ کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،میں خان کا سپاہی ہوں، عزت کرتا ہوں اور کرواؤں گا،اللہ کے فضل سے عمران خان کی نیت پر ، محنت پر جدوجہد پر،قربانی پر ہم میں سے کسی نے سیاست کی تو اسکو عبرت کا نشان بنائیں گے، اگر کوئی کسی کے اشاروں پر اندر بیٹھا ہوا تو ہمیں یہ نہیں چاہئےہمیں ایمان چاہئے، پاکستان چاہئے اور عمران خان چاہئے،

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply