اسرائیل نا منظور ملین مارچ ،مزار قائد کے سامنے جلسہ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جے يو آئی کے تحت اسرائيل نامنظور ملين مارچ آج کراچی میں ہو رہا ہے
ملین مارچ سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے،دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے، ملین مارچ میں سندھ بھر سے قافلے شریک ہوئے ہیں اس موقع پر ملین مارچ کی سیکورٹی انصارالاسلام کو دی گئی ہے
جے یو آئی کے سربرہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ہیں، مرکزی ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ نااہل نیازی سرکار کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگا ملین مارچ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا عوام کی شرکت تاریخی ہوگی ۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملین مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ نیازی سرکار کو قوم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے مسلط کیا گیا ۔ نیازی سرکار کشمیر فروخت کرنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے ۔جے یو آئی نیازی سرکار کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دے گی
انصارالاسلام کے رضاکار مولاناحسین احمدسومرو کی قیادت میں اسرائیل نامنظورملین مارچ کراچی کے لئے رواں دواں#baaghitv #pakistan #karachi #karachikikahani #Israel #jui @juipakofficial @MoulanaOfficial @MHanifsoomro8 pic.twitter.com/tD2RQEgZnA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 21, 2021
ملین مارچ کے سلسلے میں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹ پلان بھی جاری کر ديا ہے جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔ ملین مارچ کی وجہ سے نیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے۔پلان کے تحت دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر ديا جائے گا اور صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی۔
استعفوں کی مہلت دے دی،اسرائیل نا منظور ریلی بھی نکالیں گے،مولانا فضل الرحمان
اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
” بھارت نے اقوام متحدہ پر حملہ کردیا” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کریں:پھریقین ہوگا :رحمان ملک
اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب
بھارت نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہاہے، آئی ایس پی آر
بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ میں کیے پیش
ٹاور سے آنے والی گاڑیوں کو صدر دواخانہ سے پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا، بڑی ٹریفک، بس اور مزدہ کوچز کو پریڈی چاک کی طرف موٹر دیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا،
جیل چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک گرومندر ایم اے جناح روڈ پر بھیجا جائے گا۔ دوپہر 2 بجے پیپلز چورنگی والا کٹ بند کردیا جائے گا ۔ لیاقت آباد آنے والی ٹریفک چورنگی گھوم کر یونیورسٹی روڈ تک چلی جائے گئی۔اسکے علاوہ کارساز روڈ، ملینیم روڈ اور نیو ٹاون روڈ بند کردیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے کی اجازت ہوگی
اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف