اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت طے
اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر اپریل کے شروع میں بھارت کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے

دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب مودی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقات کے ساتھ ملک میں یہودی برادری سے بھی ملاقات کریں گے اسرائیلی اخبار کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرنا ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، بھارت نے 1992 میں تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔ برسوں سے دوطرفہ تعلقات دفاع اور زراعت کے گرد گھومتے رہے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں دونوں شعبوں کے وسیع میدان میں تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے

دوسری جانب اسرائیل اور بھارت دس سالہ دفاعی تعاون کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں،اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے طیارے فراہم کر رہا ہے، جس سے بھارت اسرائیل کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اسرائیل اور بھارت نے ایک ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے 10 سالہ تعاون کا منصوبہ بنائے گی۔اس منصوبے میں، جس میں دفاعی خریداری، پیداوار اور تحقیق و ترقی شامل ہو گی، گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں ہندوستانی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل اجے کمار نے اسرائیل کے دورے کے دوران اتفاق کیا گیا

کمار نے اپنے اسرائیلی ہم منصب، وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سے ملاقات کی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے دوطرفہ فوجی تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور ہند بحرالکاہل کے خطوں میں تزویراتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ میں ایک ہندوستانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ "دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں مشقیں اور صنعتی تعاون شامل ہے،دفاعی صنعت کے حوالہ سے ایک نیا ذیلی ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ بھی اسرائیل کا دورہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کر چکے ہیں،قبل ازیں اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اسرائیل کے نو منتخب نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہےتھی، اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب کو نو منتخب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا اسرائیلی وزیر دفاع نے کرونا وبائی امراض کے دوران بھارت کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب سے جموں کشمیر میں ڈرون حملے کے بعد اینٹی ڈرون سسٹم کے حوالہ سے بھی بات کی جس کی اسرائیلی ہم منصب نے یقین دہانی کروائی

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

Shares: