‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،حمزہ شہباز

0
61

گجرات:‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قائد نواز شريف اور شہباز شريف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھايا، ميری کابينہ ہونہ ہو،چينی کی قيمت 70روپے کلو پر لاؤں گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے، تم نے ايک کروڑ نوکرياں دينے کے بجائے لاکھوں کو بيروزگار کرديا، کيا رياست مدينہ ميں بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کو ريگولرائز کرايا جاتا تھا۔ عمران خان تم قوم کو دھوکا دے رہے ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان تم نے پاکستانی معيشت کو ڈبوديا، جھوٹے شعبدہ باز نے چار سال غريبوں کا خون چوسا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسے تکلیف ہوتی ہے سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، آئين کی سربلندی کيلئے رات ميں عدالتيں کھل سکتی ہيں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام نہيں ليں گے لیکن اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے ليے جيلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کا حساب دينے سے چھپ رہا ہے، يہ کشمير کا ترجمان تونہ بن سکا مگر فرح گوگی کاترجمان بن گيا، آج بھی جھوٹی سازش کارونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شريف فيملی کی کرپشن ڈھونڈنے کيلئے تم الٹے ہوگئے، ايک پائی ثابت نہ کرسکے، عمران خان کی چھتری کے نيچے بيٹھ کر مافيا عوام کا خون چوستی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 کلو آٹے کيلئے ماؤں، بزرگوں کو لائنوں ميں لگايا، ميں پورے پنجاب ميں آٹا اور گھی سستا کردوں گا۔

Leave a reply