شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے:شازیہ مری

0
41

کراچی :عرب امارات کی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں ، ان خیالات کااظہارکرتے ہوئےشازیہ مری نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے۔

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر شازیہ مری نے تعزیتی کتاب پر اپنے خیالات لکھے۔

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے مشکل اوقات میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے ہیں۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے جب کہ یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام آج سے ہی روک دیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply