جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف
جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان میں صلح کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چڑیل نے خبر دی ہے کہ جہانگیر ترین کی عمران خان سے صلح کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئی،اور جہانگیر ترین اب اسکی پرائس پے کریں گے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے اور کچھ ہونا نہیں ہے، اس میں انکو وکٹا مائزیشن ہونی ہے، کوئی نہ کوئی انکی پارٹی میں کررہا ہے، اعظم خان اور انکی لابی کو الزام دیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے کان بھر کے انکو جہانگیر ترین، عاطف خان، شہرام جو پی ٹی آئی کے پرانے ہیں انکے خلاف کیا، اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اندر کی بات کیا ہے، اعظم خان واقعی سٹرانگ ہیں یا نہیں ہیں،
چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کے اوپر جو عمران خان پرسنل ہوئے ہوئے ہیں یہ میں نہیں کہہ رہا، چڑیل کہہ رہی ہے،مونس الہیٰ کے اوپر نیب ایکٹ کرنے لگی ہے، شوگر رپورٹ میں مونس الہی کا نام ہے، وہ نام کی حد تک تو ٹھیک ہے،لیکن حقیقت میں اس فیکٹری کی اونر شپ جس میں انکی فیکٹری کے شیئر ہیں اسکا تعلق نہیں،وہ شیئر ہولڈر ضرور ہیں لیکن وہاں بتانے والا نہیں کہ یہ کرے وہ کرے، یہ مونس الہی کا موقف ہے، حکومت میں بہت سے لوگ اس موقف سے متفق نہیں ہیں، اسی لئے چودھری برادران نے نیب کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے،پاکستان کی سیاست میں کیا ہو رہا ہے آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کوزرعی ٹاسک فورس کی صدارت سے ہٹادیا،جہانگیرترین کوشوگراسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظرمیں ہٹایاگیا، چینی بحران کی رپورٹ آںے کے بعد ایف آئی اے نے بھی ان کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا.
واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
جہانگیر ترین کے گروپ کی 6 شوگر ملز چینی کی مجموعی ملکی پیداوار کا 19 اعشاریہ 97 فیصد پیدا کرتی ہیں۔ مخدوم خسرو بختیار کے رشتہ دار مخدوم عمر شہریار کے ” آر وائی کے” گروپ کی 6 شوگر ملز ہیں اور یہ 12 اعشاریہ 24 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں۔ المعز گروپ کی 5 شوگر ملز 6 اعشاریہ 80 فیصد اور تاندلیانوالہ گروپ کی 3 شوگر ملز 4 اعشاریہ 90 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کے اومنی گروپ کی 10 شوگر ملز ہیں اور وہ 1 اعشاریہ 66 فیصد چینی پیدا کرتے ہیں، شریف فیملی کی 9 شوگر ملز 4 اعشاریہ 54 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں،مذکورہ بالا 6 گروپوں کی 38 شوگر ملز چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 اعشاریہ 10 فیصد پیدا کرتی ہیں جبکہ باقی 51 شوگر ملز 49 اعشاریہ 90 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں