جہاز میں دوران سفر مسافر کے موبائل فون میں اچانک لگی آگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاز میں سفر کے دوران مسافر کے موبائل فون میں آگ لگ گئی

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں انڈیگو کے طیارے میں دوران سفر ایک مسافر کے فون میں آ گ لگ گئی، طیارہ ڈبرو گڑھ سے دہلی آ رہا تھا کہ اسی دوران جب طیارہ فضا میں تھا کہ مسافر کے فون میں آگ لگی جس کو کرو ممبر نے فوری بجھا لیا اور طیارہ کسی بھی نقصان سے بچ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

ڈی جی سی اے کے افسران نے واقعہ کے حوالہ سے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ دوران سفر مسافر کے موبائل فون میں آگ لگنے کے واقعہ میں کسی مسافر یا جہاز کی ٹیم کو کوئی چوٹ نہیں آئی،پرواز نمبر 6 ای 2037 ڈبروگڑھ سے دہلی کی طرف آ رہی تھی، کہ جہاز کے ایک ممبر نے ایک مسافر کے فون سے دھواں نکلتے دیکھا، جسکے بعد انہوں نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ بجھائی ،واقعہ کے بعد طیارہ بحفاظت دہلی اتر گیا،

انڈیگو بھارت کی مقامی ایئر لائن کمپنی ہے، انڈیگو نے اپریل میں ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 150 سے زیادہ بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے اپنے گھریلو نیٹ ورک میں کئی نئے روٹس پر سروس شروع کی ہے

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Shares: