جائیداد تنازعہ پر قتل،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
95
ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

جائیداد تنازعہ پر قتل،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے جائیداد تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کو عمر قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،ایڈیشنل سیشن جج نوید انجم سلیمی نے کیس کا فیصلہ سنایا ،ملزمان کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں قتل کا مقدمہ درج ہے عدالت نے ملزمان مہراب خان اور غیرت خان کو سزا کا حکم سنایا ،عدالت نے ملزم یوسف خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنایا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا. پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف بارہ گواہوں کے بیانات قلمبند کرا دیے ہیں ، ملزمان کے خلاف ثبوت بھی عدالت پیش کر دیے ہیں ،عدالت ملزمان کو سزا کا حکم جاری کرے ،

دوسری جانب لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں قتل ہونیوالی وکیل کی اسسٹنٹ کے کیس کاڈراپ سین ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اسکی سوتن نے شوٹرکو پیسے دیکرقتل کروایا،تین ملزمان گرفتارکرلیے گئے،ملزمہ نے اعتراف کرلیا کہ میرا شوہر مجھے وقت اور توجہ نہیں دیتا تھا،اس لیئے قتل کا منصوبہ بنایا،مقتولہ کے شوہرکا ملازم چاند بھی ریکی میں معاونت فراہم کرتارہا ،قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان سےآلہ قتل اورواردات کے لیے ادا کی گئی رقم برآمد کروالی ہے، 14ا کتوبر کو جوہرٹاؤن میں عقیلہ سبحانی کو دفتر جاتے ہوئے شوٹر نے قتل کیا تھا

ملزمہ رابعہ نے تحقیقات میں مزید کہا کہ شوٹرکو دو لاکھ روپے میں قتل کے لیےراضی کیا ، ایک لاکھ ایڈوانس دیا گیا تھا، اجرتی قاتل عرفان 22 روز تک مقتولہ عقیلہ کی ریکی کرتا رہا اسکے بعد واردات کی.مقتولہ کے شوہرکا ملازم بھی ریکی کرنے میں مدد فراہم کرتا رہا ہے

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

Leave a reply