جلاؤ گھیراؤ، عاطف خان کا سیکرٹری شرپسندوں کی قیادت کر رہا تھا، ویڈیو آ گئی

0
44
peshawar-protest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور انکی واقعہ میں ملوث ہونے کی ویڈیو و تصویر سامنے آ رہی ہیں

جلاؤ‌ گھیراؤ کے حوالہ سے اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں سانحہ 9 مئی واقعات سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے، شرپسند شیر بہادر مہمند ساتھیوں کوفوجی علاقے کینٹ میں حملے، فائر کی صورت میں آرمی کو نشان عبرت بنانے کا کہتا رہا ، سابق وزیراور تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا پولیٹیکل سیکرٹری شیر بہادرمہمند شرپسندوں کو پنجاب رجمنٹ سنٹر لے کر گیا،

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسند راستے میں حملہ کرنیوالوں کو حوصلہ دیتا رہا جو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے ملزم حملہ آوروں کو کینٹ کے اندر جانے کے احکامات دیتا رہا اور فائر کی صورت میں آرمی کو نشان عبرت بنانے کا کہتا رہا

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث شرپسنس گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں اور انکے خلاف مقدمے عدالتوں میں چل رہے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما بھی اس واقعہ میں ملوث اور گرفتار ہیں کئی ابھی تک مفرور ہیں ،انکی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply