جماعت اسلامی عوامی مطالبات لے کر اسلام آباد پہنچی ہے اور دھرنے کا آج دوسرا روز ہے

جماعت اسلامی کے دھرنے کو روکنے کے لئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، کینٹینر لگائے، کارکنان کو گرفتار کیا گیا، راستےبند کئے گئے، ڈی چوک نہ جانے دیا گیا تاہم جماعت اسلامی نے لیاقت باغ میں پڑاؤ ڈال لیا، جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں، شرکا نے رات کھلے آسمان تلے گزاری،جماعت اسلامی کا دھرنا اتنا منظم ہے کہ ایمبولینس گاڑیوں کو راستہ دینے کی کئی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں، کارکنان ایمبولینس گاڑی دیکھتے ہیں ایک طرف ہونا شروع ہو جاتے ہیں،دھرنے کے شرکاء سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں نے گزشتہ شب خطاب کیا اور اعلان کیا کہ ہم کسی بھی وقت ڈی چوک کی جانب بڑھ سکتے ہیں

جماعت اسلامی کے دھرنے کو لے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، تحریک انصاف کے کارکنان سمجھ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی کے متبادل کے طور پر لایا جا رہا ہے،اس ضمن میں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ایکٹوسٹ جماعت اسلامی کے دھرنے پر کڑی تنقید کر رہے ہیں،اگرچہ جماعت اسلامی کا دھرنا عوامی مطالبات پر مبنی ہے، مہنگائی، مہنگی بجلی کے خلاف دھرنا دے کر جماعت اسلامی نے عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان جنہیں سراج الحق کے بعد امیر جماعت منتخب کیا گیا ہے نے رکاوٹوں کے باوجود دھرنا دے کر جماعت اسلامی میں ایک نئی جان ڈال دی ہے.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جماعت اسلامی کے کامیاب دھرنے کو سینئر صحافیوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راجہ حارث نجیب کہتے ہیں کہ صورتحال دلچسپ ہے ،ن لیگی: جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی بی ٹیم
پی ٹی آئی : جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی کے متبادل کے تور پر لایا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایل پی : سانوں عاشورہ کمدے دوران کڈ کے تے ساڈی ساری چابی مکا دیتی انہاں جماعتیاں نے ۔۔۔۔
لگے رہو سب ۔۔۔۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق لینے نکلی ہے ، ان شاء اللہ عوام کا حق حکمرانوں سے لے کے ہی دم لے گی ۔۔۔

صحافی بشیر چودھری کہتے ہیں کہ صبح کے وقت میرے ن لیگی دوست کہہ رہے تھے کہ جماعت والے دھرنا دینے آ رہے ہیں تاکہ عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکے اور جماعت پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے۔۔ پورا دن گزرا شام ہوئی تو پی ٹی آئی والے دوست کہہ رہے کہ جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی کے متبادل کے طور پر لایا جا رہا ہے اور جو ہو رہا ہے یہ پلانٹڈ ہے۔۔ ادھر سٹیج پر جماعتیے نعرے لگا رہے ہیں کہ چور چوکیدار کو ایک دھکا اور دو ۔۔ اب کون فیصلہ کرے کہ چور کون ہے اور چوکیدار کون ہے؟ ایک بات جو نظر آ رہی ہے کہ عوام خوش ہیں کہ کوئی تو ہے جو عوامی مسائل پر بات کرنے نکلا۔۔ عوام راضی تو رب راضی باقی سب کی خیر ہے۔۔

محمد عمران کہتے ہیں کہ پلان بی ،عوام کو جماعت اسلامی کی طرف موڑا جائے پی ٹی ائی کا متبادل تیار کیا جائے مگر جو یہ کرنا چاہتا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ہم صرف اور صرف عمران خان صاحب اور پی ٹی ائی کو ہی حکومت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کا جلسہ ہینڈلرز کی سپورٹ کے ساتھ ہے

https://twitter.com/ImranDxb2022/status/1816907961610248401

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کہتی ہیں کہ ایک طرف سرکار ریلی پر شامل ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنان کو توڑ پھوڑ کر کے گھروں سے اٹھا رہی ہے دوسری طرف ریاست دفعہ 144 کے باوجود جماعت اسلامی کو دھرنے پر بیٹھنے دے رہی ہے ،پاگل سمجھا ہے کیا۔۔۔؟؟؟

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی سے موازنہ بالکل نہیں بنتا، جماعت اسلامی ایک پرامن اور محب وطن جماعت ہے، جماعت اسلامی کی الخد مت فاؤنڈیشن دنیا بھر میں رفاہی کام کر رہی ہے.جماعت اسلامی کے دھرنے کے ہزاروں شرکا اسلام آباد پہنچے لیکن راستے میں ایک پتہ تک نہیں ہلا، دوسری جانب تحریک انصاف کو ہی دیکھ لیجیے نومئی کو کیا ہوا تھا، عسکری تنصیبات پر حملہ کیا گیا، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا،اسکے مقابلے میں جماعت اسلامی کے کارکنان پرامن اور سلجھے ہوئے، پڑھے لکھے لوگ ہیں جنہوں نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا.

ماہرین کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدامنی اور بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی نے درست وقت پر آواز اٹھائی اور عوامی حمایت حاصل کر لی، پی ٹی آئی نے بھی تو اسلام آباد میں دھرنے اور لانگ مارچ کئے تھے تو کیا اسوقت کسی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو متبادل کے طور پر لایا جا رہا ،پی ٹی آئی نے جو گناہ کئے وہ انہی کی سزا بھگت رہے ہیں،کس نے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ نومئی کو جلاؤ گھیراؤ کرو، جماعت اسلامی نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تو اپنی جیتی ہوئی سیٹ پی ٹی آئی کے لئے ہی چھوڑ دی، ایسے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے جماعت اسلامی پر تنقید کسی صورت درست نہیں، پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرنی چاہئے، اگر پی ٹی آئی عوام کے ساتھ مخلص ہے اور پاکستان میں امن اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتی ہے تو دھرنے میں شامل ہو جائے ورنہ یہی سمجھا جائے گا کہ پی ٹی آئی نے پروپینگنڈے، جھوٹ،نفرت، بہتان بازی کی سیاست کی ہے.

جو کام پی ٹی آئی کر رہی ہے وہ کم از کم جماعت اسلامی نہیں کر سکتی.ماہرین
ماہرین کے مطابق تحریک انصاف نے پاکستان میں سیاست عوام کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے کی، یہی وجہ ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ جیل میں ہیں، مراد سعید اشتہاری اور مفرور ہو چکے ہیں، شہزاد اکبر، شہباز گل،زلفی بخاری،اظہر مشوانی لندن بھاگ گئے ہیں، پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ نفرت اور انتقام کی رہی ہے، سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کا رجحان پی ٹی آئی لے کر آئی.سیاست میں شدت پسندی پی ٹی آئی لے کر آئی، جو کام پی ٹی آئی کر رہی ہے وہ کم از کم جماعت اسلامی نہیں کر سکتی.

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Shares: