جنوری سے اپریل ، دہشت گردی کے 561 واقعات،رپورٹ اسمبلی میں پیش

0
195
qomi

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

وزارت داخلہ نے 2023 اور 2024 میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں، تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2023 میں دہشت گردی کے 1514 واقعات ہوئے،2023میں دہشت گردی کے واقعات میں 2922 افراد شہید اور زخمی ہوئے،2023 میں دہشت گردی کے واقعات میں 572 سیکیورٹی اہلکار شہید، 1292 زخمی ہوئے،2023 میں 358 سویلین شہید اور 700 زخمی ہوئے، جنوری سے اپریل 2024 کے دوران دہشت گردی کے 561 واقعات ہوئے، جنوری سے اپریل 2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 886 افراد زخمی اور شہید ہوئے، جنوری سے اپریل 2024 کے دوران 167 سیکورٹی اہلکار شہید اور 348 زخمی ہوئے،جنوری سے اپریل 2024 کے دوران 118 سویلین شہید اور 253 زخمی ہوئے،

وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کے حوالہ سے بھی تحریری جواب پیش کیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان میں 2020ء سے 2024ء تک چینی، جاپانی اور غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی ،رپورٹ کے مطابق چینی، غیر ملکی اور جاپانی شہریوں پر 8 دہشتگرد حملے ہوئے، دہشتگرد حملے 7 چینی اور ایک جاپانی باشندے پر ہوا، حملوں میں 24 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، حملوں کے 38 زخمیوں میں 6 قانون نافذ کرنے والے اہلکار شامل ہیں، سندھ میں چینی باشندوں پر 3 اور جاپانی باشندے پر ایک حملہ ہوا، سندھ میں حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے، بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے،خیبر پختونخوا میں چینی شہریوں پر 2 حملے ہوئے، خیبر پختونخوا میں حملوں میں 19 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، سی پیک، دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی، دیگر افراد کے لیے ایس او پیز پر نظرثانی کی گئی ہے، عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس اور سیلز کو غیر مؤثر بنانے کے لیے خفیہ معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری کے خلاف ایک مہم چلی ہوئی ہے،اٹارنی جنرل نے جسٹس بابر ستار کی کردار کشی کی ہے

اسپیکر ایاز صادق نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ سے کون تشریف لایا ہے؟جوائنٹ سیکرٹری صاحب اگر آپ کے وزیر نہیں تھے تو کون سے وزیر کو بریف کیا ہے سوالات کے حوالے سے؟دفاع کی طرف سے کوئی تشریف لایا ہے،اوور سیز پاکستانیز کی طرف سے کوئی آیا ہے؟متعلقہ حکام کی عدم موجودگی پر ثناء اللہ خان مستی خیل نے احتجاجا واک آؤٹ کیا،طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور بھی موجود نہیں ہیں،اوورسیز پاکستانیز نے بھی سوالات کو ڈیفر کرنے کی درخواست کی ہے،اسپیکر نے سیکرٹری داخلہ اور اوور سیز پاکستانیز کو فوری طور پر چیمبر میں طلب کرلیا

یوسف رضا گیلانی بطور وزیر اعظم اٹھ کر سوالات کے جواب دیتے تھے،اعجاز جاکھرانی
سوالات ڈیفر کرنے کی درخواستوں پر ارکان اسمبلی برہم ہو گئے، اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ حالت میں نے کبھی نہیں دیکھی، کوئی منسٹر سنجیدہ نہیں لیتا، یوسف رضا گیلانی بطور وزیر اعظم اٹھ کر سوالات کے جواب دیتے تھے، یہاں کوئی نہیں اٹھتا، کہتے ہیں داخلہ کا سوال ہے،یہ کیا مذاق کیا ہوا ہے قومی اسمبلی کے ساتھ،اس طرح نہیں ہوگا، اس کو سنجیدہ لیں، اس طرح نہیں ہوتا کہ ڈیفر کردیں،

اسپیکر نے 15 منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی،اسپیکر نے چیف وہپس اور متعلقہ حکام کو چیمبر میں طلب کر لیا،اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ صورتحال رہی تو ایوان نہیں چلے گا، وزارتوں کے سیکرٹریز ایوان میں آئیں،

وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا،ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کے ساتھ آزاد کشمیر جانا تھا،وزیر خزانہ آئے ہوئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات موخر کردیا

آغا رفیع اللہ نے کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آپ لوگوں کو بات کرنے کا خود موقع دیتے ہیں،پیپلز پارٹی کمیٹیوں کے لئے نام دے چکی ہے،طارق فضل چودھری نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل ہماری طرف سے مکمل ہو چکی ہے،مخصوص نشستوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے اس لئے ترمیم کرنی پڑی، کل شام 4 بجے آخری مہلت ملی ہے، عامر ڈوگر نے کہا کہ ایوان کے 22 ممبر معطل ہوئے اس لئے کمپوزیشن تبدیل ہوئی ہے، ہمارا کام تقریبا مکمل ہے، سید امین الحق نے کہا کہ ہم کمیٹیوں کی تمام لسٹیں دس دن پہلے مسلم لیگ ن کے چیف وہپ کے حوالے کر چکے ہیں،

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس عبدالقادر پٹیل نے پیش کیا،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نےتوجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ گیس سپلائی میں سالانہ نو فیصد گیس کم ہو رہی ہے،ملیر اور لیاری اور کیماڑی کا معاملہ ہر صورت حل ہونا چاہئے،ساڑھے چار ارب روپے کا ایک پروگرام چل رہا ہے،اس پروگرام کے بعد لیاری ملیر اور کیماڑی کے مسائل حل ہو جائیں گے،اکتوبر تک ہمیں ڈیڈ لائن دی گئی ہے،اکتوبر تک کام مکمل ہو جائے گا،ایس ایس جی سی سے باقاعدہ میٹنگ کروں گا،غریب لوگوں کا پہلا حق ہے،پائپ کے اندر جو گیس آرہی ہے،ہر سال 15 فیصد کم ہو رہی ہے ،جو کنکشن قانونی دیئے ہوئے ہیں، ان کو گیس مل رہی ہے،کلفٹن میں بھی گیس نہیں آتی کیونکہ وہ بھی نیٹ ورک کے آخر میں ہے.

ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی تعمیل کے بارے میں پہلی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی، وزیرخزانہ نے وسط سالہ میزانیہ جائزہ رپورٹ برائے 2023-24 ایوان کے سامنے پیش کردی،وزیر خزانہ نے مختلف آڈٹ رپورٹس اور دیگر رپورٹس ایوان کے سامنے پیش کردیں

سابقہ فاٹا اور پاٹا کے علاقوں کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس جنید اکبر نے پیش کیا ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ 25 ویں ترمیم ہوئی تو سیلز اور انکم ٹیکس کا استثنی دیا گیا ،اب یہ استثنی ایکسپائر ہو گیا ،اب اس میں کوئی نئی قانون سازی ہم تجویز نہیں کرنے جارہے،اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو اس پر مزید بات کرنے کے لئے ہم تیار ہیں، قانون کے مطابق یہ استثنی ختم ہونے جارہا ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ملک کے کسی حصے میں ہڑتال ہو،

اسد قیصر کے بات کرنے کے دوران عبدالقادر پٹیل نے اعتراض اٹھا دیا، اسد قیصر نے کہا کہ کوئی طریقہ ہوتا ہے سلیقہ ہوتا ہے، بیٹھ جائیں، حد میں رہیں،

قومی اسمبلی اجلاس،طارق بشیر چیمہ،زرتاج گل لڑ پڑے،ایوان میں ہنگامہ آرائی
قومی اسمبلی اجلاس میں شدید تلخی ہوئی ہے، زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست کی جانب لپکے ,اپوزیشن کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی جانب دوڑ پڑے ,سیکیورٹی اہلکار اور حکومتی اراکین بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے,اغا رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو ایوان سے باہر لے گئے ،اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اس کو واپس لے کے آؤ اس کو نہیں چھوڑیں گے،اس نے ہماری خاتون رکن کو گالی دی ہے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کے خلاف شکایت لیکر سپیکر آفس پہنچ گئے
پی پی پی کے آغا رفیع اللہ اور سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی،سیکیورٹی عملہ درمیان میں آگیا ،قومی اسمبلی اجلاس شورشرابہ دیکھتے ہوئے کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

Leave a reply