جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

ہمیں امن کی تعلیم دینی چاہیے، دنیا میں جنگ روکنے کی تعلیم دینا ہے-
0
135
AI

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

باغی ٹی وی: ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کےدوران پوپ فرانسس نےکہا دعا ہےکہ بااختیار لوگ یہ حقیقت جان لیں کہ جنگ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں، امن کی خواہش کے باوجود ہتھیاروں سے ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جنگ سے صرف شہریوں کی اموات اور رہائشی علاقوں کی تباہی ہوتی ہے، دنیا اور لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، ہمیں امن کی تعلیم دینی چاہیے، دنیا میں جنگ روکنے کی تعلیم دینا ہے-

ایمازون جنگل میں گمشدہ شہر دریافت

واضح رہے کہ غزہ میں وزارت صحت نے سات اکتوبر 2023 سے اب تک کے ایک سو دنوں کے دوران فلسطینی شہداء کے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں اتوار کے روز جاری کردہ ان اعدادو شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تصدیق شدہ اور معلوم شہادتوں کی تعداد 23968 ہے۔ اسرائیل کی پچھلی کسی بھی جنگ میں فلسطینیوں کی جانیں لینے کی تعداد اور بچوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بلند تر شرح ہے۔

گلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پرویز خٹک

غزہ میں شہید ہونے والوں کی اس تعداد کو اگر سو دنوں کے حوالے سے اوسطاً دیکھا جائے تو ہر روز غزہ میں 239 فلسطینیوں کی شہادتیں بنتی ہیں، ان میں گھریلو فلسطینی عورتوں اور فلسطینی بچوں کی تعداد کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

غربت کی ماری عوام ، الیکشن کا ماحول؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

Leave a reply