جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے،مولانا فضل الرحمان

0
36
جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے،مولانا فضل الرحمان

جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے،مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی اوراے این پی کوبلانے کی کوئی تجویز نہیں،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 29مئی بروز ہفتہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا لیا گیا ہے،جے یو آئی اس اجلاس میں اپنی تجاویز دے گی،تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے،حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی اور اے این پی کوفیصلوں پر نظرثانی کا کہا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت سیاستدانوں کے پروٹوکول پر عمل کرنے کے حوالے سے میچور نہیں .حکومت سے مستقبل میں کسی بہتری کی امید نہیں ہے،ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس ہمارے موقف سے اتفاق کرتی ہیں حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مغرب کی تہذیب کو فروغ دیا فاٹا میں نیا نظام غیر موثر ثابت ہوا،جے یو آئی کی شوریٰ نے وقف املاک ایکٹ کو مسترد کر دیا ہے،قانون غیر آئینی ہے اسے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے ،جے یو آئی نے وفاق المدارس بورڈ کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا ہے،ہمارے زیر انتظام مدارس کسی سرکاری بورڈ میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے،چاروں صوبوں اور قومی سطح پر مدارس کنوینشن بلا ئے جائیں گے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی افواج کو ایئر بیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے،ایئر بیسز حوالے کرنے کا فیصلہ 2001 میں بھی کیا گیا تھا،عمران خان کا پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنا ڈرامہ ثابت ہوا افغانستان کے داخلی معاملے میں کود کر جنگ کے شعلے اپنے ملک تک لے آئے جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے،

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

Leave a reply