سابق وزیر خارجہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونا ہمارا حتمی فیصلہ ہے،گزشتہ روزاحتجاج نہیں تھا بلکہ گالم گلوچ تھی،کل غیر ملکی سفرا موجود تھے، وہ اپنے ممالک کو کیا پیغام بھیجیں گے،یہ عوامی مفاد کا نہیں این آر او کا سوچ رہے ہیں،اپوزیشن ارکان آصفہ بھٹو جیسی نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں،
پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رپورٹر سے بلاول زرداری نے غیر رسمی بات چیت کی ہے،بلاول زرداری نے موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت، پی ٹی آئی کے رویئے، عمران خان سمیت دیگر امور پر کھل کر بات چیت کی،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت ساتویں بار ایوان سے خطاب کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا،صدر نے جو تقریر کیا وہ سب کے لئے تھا کہ ملک کا سوچیں، عوام کو مشکلات سے نکالیں، صدر زرداری نے اپنی تقریر میں ایک روڈ میپ دیا،پاکستان میں جو تقسیم اور نفرت کی سیاست ہے اسکو ایک سائڈ پر رکھ کر ملک کے لئے سیاست کریں، افسوس کی بات ہے،جو رویہ اپوزیشن نے گزشتہ روز اختیار کیا وہ انتہائی نامناسب تھا،اپوزیشن اس وقت عوام کیلئے کچھ نہیں سوچ رہی بلکہ بین الاقوامی سطح پر غلط تاثر پھیلایا جارہا ہے، جمہوری طریقے سے احتجاج ہوتا ہے، گالم گلوچ ، سیٹیان یہ پارلیمان کا طریقہ کار نہیں ہے،گالی گلوچ، سیٹیاں بجانا کسی بھی مہذب سوسائٹی کا حصہ نہیں ہوتا، صدر نے جہاں تاریخ رقم کی وہاں اپوزیشن نے بھی اپنے لئے تاریخ رقم کی جس کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایسا اقدام اٹھانا پڑا کاش ایسا موقع نہ آتا،ایوان کے دو ممبران کو معطل کیا گیا، ہمیں ایک اصول طے کرنا ہوگا، احتجاج ایک دائرے میں رہ کر کرنا چاہیئے،ہم نے ماضی میں ڈکٹیٹر شپ کا مقابلہ کیا، جنگل کے بندروں سے کیسا ڈر؟ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا،اپوزیشن نے جب صدر مملکت کی تقریر تک سنی نہیں وہ اس پر کیا رائے دے سکتی ہے،روٹی سستی کرنے کے معاملے پر غور کرنا چاہیئےکیونکہ کسان پہلے ہی سراپا احتجاج ہے،کسانوں کے مسائل کو حل کرنا اور گندم کی ایکسپورٹ پر بھی غور کرنا ہوگا،نگران حکومت نے جو فیصلہ کیا تھا وہ غلط فیصلہ تھا۔
مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں چائے پانی بھی بھجوائینگے،بلاول
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کیساتھ کسان پہلے ہی موسمیاتی تبدیلی کے سبب بہت مشکلات کا شکار ہوا ہے،وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے،سعودی وزیر خارجہ کا دورہ کامیاب رہا افسوس ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے ایسے موقع پر متنازعہ بیان دیا،پوری دنیا میں واحد پاکستان وہ ملک تھا جس نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،افسوس پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا،جیل میں گرفتار دہشت گردوں کو رہا کیا، افغانستان فال کے بعد وہاں کے دہشت گرد بھی پاکستان آئے،آج ہماری عوام، سیکیورٹی ادارے اور سیاستدان اسی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات ضروری، دہرا معیار اور پالیسیاں بھی ترک کرنا ہونگی، مولانا فضل الرحمان احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے کریں،مولانا کے احتجاج میں چائے پانی بھی بھجوائینگے، مگر ان کو کچھ حقائق بھی مد نظر رکھنے چاہیں،ان کا احتجاج ڈیرہ اسماعیل خان یا پشاور میں بنتا ہے، گنڈا پور کے خلاف بنتا ہے،کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ لاڑکانہ میں ان سے زیادتی ہوئی اور پشاور میں درست الیکشن ہوئے؟ عمران خان سے مفاہمت کے حوالے سے وہ خود اس کا جواب تلاش کریں،الیکشن مہم اور کل صدارتی خطاب میں بھی سیاسی مفاہمت کا پیغام دیا مگر دوسری طرف کا رویہ سامنے ہے،جو رویہ پی ٹی آئی کا ہے اس کا نقصان مجھے یا آصف زرداری کو کوئی نقصان نہیں،پی ٹی آئی اپنی حرکتوں سے اپنی سیاست اور ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے،
نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”
مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے