مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازیخان:آر پی او کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹرشاہدخان) آر پی او کیپٹن (ر)...

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک...

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...

جرائم پیشہ لوگوں اور کاروباری حضرات میں فرق ہونا چاہیے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں کاروباری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخوست مسترد کر دی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ لوگوں اور کاروباری حضرات میں فرق ہونا چاہیے،بادی النظر میں ملزم ادائیگی کرنا ہی نہیں چاہتا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادائیگی کرنا ہی نہیں چاہتے؟کاروباری حضرات سے اچھے لین دین کی توقع کرتے ہیں،لین دین میں دیانتداری ہونی چاہیے،مل بھی چلا رہے ہیں اور ادائیگی بھی نہیں کر رہے،

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ضمانت منسوخ نہیں کر رہے لیکن نتائج سنگین ہوں گے،فیصلے میں ملزم کی بدنینی کے حوالے سے لکھیں گے،

قبل ازیں سپریم کورٹ میں ایم سی بی نجکاری کے خلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی  سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو 3 ماہ میں دائر اختیار پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کرے کہ ایم سی بی کی نجکاری کی تحقیقات کا اختیار نیب کو ہے یا نہیں نیب کی سپریم کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب دائرہ اختیار پر فیصلہ ہوگا تو حکم امتناعی ازخود ختم ہو جائیگا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ نیب لوکل کمیشن سے غیر حاضر رہا،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے معاملہ دائرہ اختیار کا ہے میرٹ کا نہیں،ہم ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کر دیتے ہیں کہ دائرہ اختیار پر فیصلہ جلد کرے، مسلسل 6 سال سے یہ معاملہ لٹکا ہوا ہے،

میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

نیواسلام آباد ائیرپورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،قوم کے اربوں روپے ڈبونے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن کی کارکردگی سامنے آگئی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan