جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب زبردستی یہ کام کروانا چاہتا ہے،شہری عدالت پہنچ گیا

0
35

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب زبردستی یہ کام کروانا چاہتا ہے،شہری عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس ،غلام قادر مری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،غلام قادر مری نے گرفتاری سے بچنے کےلیے درخواست دائر کردی

درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے 21جنوری کو طلب کیا تھا، خط لکھ کر متبادل تاریخ مانگی، جگر کے کینسر میں مبتلا ہوں نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے ،نیب زبردستی آصف زرداری کےخلاف بیان دلوانا چاہتا ہے،

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی ،جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 42 ملزمان گرفتار ہیں ،ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی، طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی ،پلی بارگین کرنے والوں میں محمد توصیف،عامراورسراج شاہد بھی شامل ہیں

جعلی اکاؤنٹس کیس،انور مجید کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت

Leave a reply