جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی واپس وطن پہنچ گئے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے رابطہ ہوا، محسن نقوی نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں،حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے.لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں،آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے
حکومتی مذاکرات کی پیشکش، جماعت اسلامی نے جواب دے دیا
جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کاجواب دے دیا ہے، ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی رہائی کی صورت میں ہی مذاکراتی عمل شروع کریں گے، حکومت نے وعدے کے باوجود ابھی تک ہمارے لوگوں کو رہا نہیں کیا، کارکنوں کی رہائی تک نہ مذاکرات کریں گے، نہ کوئی اور بات آگے چلے گی
عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا،حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بجلی کی قیمت کم کروانا چاہتی ہے،غریب عوام بجلی کے بِل دینے کے قابل نہیں رہی، تاجران اور صنعتکاروں نے بتایاکہ اب فیکٹری چلانے کی ہمت نہیں،پاکستان کو انارکی کے لیے نہیں چھوڑ سکتے، پرامن احتجاج کریں گے،جماعت اسلامی چاہتی تو ڈی چوک پہنچ سکتی تھی،عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا،ایسا نہ سوچین کہ چار دن کے لیے دھرنا دیں گے،روز کی بنیاد پر دھرنے میں بیٹھ کر حکمت عملی دی جائےگی،جماعت اسلامی کا دھرنا انقلابی بن جائےگا، پنجاب حکومت نے بڑی تعداد میں گرفتار کیا ہے،کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو دھرنے کا رخ کسی طرف بھی جا سکتا ہے، پنجاب حکومت سے کہتا ہوں گرفتار کارکنان کو فوری رہا کریں، جب تک کارکنان رہا نہیں ہوتے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،امیر جماعت اسلامی نے 28 جولائی اتوار کو مری روڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا ،
دھرنے میں موجود جماعت اسلامی کےکارکنان نے رات کھلے آسمان تلے گزاری، جماعت اسلامی کے کارکنان پرجوش نظر آتے ہیں کارکنا ن کا کہنا ہے کہ رات ہم نے آرام کیا، صبح نماز کے بعد ناشتہ کیا، امیر جماعت جو حکم دیں گے ہم پرامن جدوجہد کریں گے، اگلے پلان کا انتظار ہے،جب بھی امیر جماعت ڈی چوک جانے کا حکم دیں گے ہم جائیں گے اور مطالبات کی منظوری کے بغیر واپس نہیں جائیں گے.دوسرے دن دھرنے کا آغاز نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کے درس قرآن سے ہوا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی رات کھلے آسمان تلے کارکنان کے ساتھ گزاری.
عوامی مسائل پر احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جماعت اسلامی کے احتجاج پر ترجمان جے یو آئی کا رد عمل سامنے آیا ہے.ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے لوگ تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں ۔جمہوریت کے نام لیوا حکومت کا سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں افسوسناک ہیں ۔جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے حالات مزید کشیدگی کی طرف جائیں گے ۔معاملات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کئے جائیں۔مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس کے بل کم کئے جائیں،عوامی مسائل پر احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔
جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی کے زائد بلوں کے خلاف دھرنا دے رہی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان لیاقت باغ میں موجود ہیں ، گزشتہ روز ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچے، کارکنان کی گرفتاریاں بھی ہوئیں تا ہم رات گئے وزیر داخلہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا.جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں.
جماعت اسلامی دھرنا، ٹریفک پلان جاری
ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں، مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے، ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے، ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے، صدر کی طرف جانے والی سٹرک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے،دوسری جانب راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج دوسرے روز بھی دھرنے کی وجہ سے معطل ہے
کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں
فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ
پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا
مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں
طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی
ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک