جماعت اسلامی کا دھرنے کو 14 اگست تک لے جانے کا فیصلہ

0
181
ji baagh

جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے،آج جماعت اسلامی کے دھرنے کو سات روز ہو گئے ہیں، حکومت کی جانب سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے تا ہم جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے

ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج راولپنڈی میں بھی بارش ہوئی، بارش کے دوران دھرنے کے شرکا نے میٹرو کے پل کے نیچے پڑاؤ ڈالا، دھرنے کے شرکا بارش کے دوران فٹبال بھی کھیلتے رہے،دھرنے کے شرکا کو ناشتے میں حلوہ، چنے دیے جاتے ہیں جبکہ دوپہر شام کے کھانے میں بریانی، نان اور سالن دیا جاتا ہے، دھرنے کے شرکا پرعزم ہیں کہ امیر جماعت جو حکم کریں گے اس پر عمل کریں گے، اگر ڈی چوک جانا پڑا تو ادھر بھی جائیں گے،حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات تو کر رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی اہم پیشرفت نہیں ہو سکی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے دھرنے پر تنقید کی اور کہا کہ جماعت اسلامی والوں سے گزارش ہے کہ دھرنا ختم کر دیں.وہیں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا پچیس کروڑ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ لوگ عذاب میں مبتلا ہیں مفت پٹرول اور بجلی جیسی مراعات کو ختم کرنا ہوگا ! حکومت کی خاموشی پر عوام غضب کو دعوت دے رہی ہے. مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کو حکومت ہٹاؤ تحریک میں بدل سکتے ہیں،

دوسری جانب جماعت اسلامی نےدھرنا طویل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، صحافی امجد بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے دھرنے کو 14 اگست تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے،دھرنا 14 اگست تک لے جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، کل کراچی ، پھر لاہور اور پشاور کے کارکنان کو نکلنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،

https://x.com/AmjadHBokhari/status/1818971082608484499

جماعت اسلامی کے دھرنے سمیت کئی شہروں میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا

حکومت آج مان لے یا کل، کمپرومائز نہیں ہو گا، امیر جماعت اسلامی

حکومت کی ڈبل گیم،دھرنے پر جانیوالی خواتین کو روک دیا گیا،ترجمان جماعت اسلامی برہم

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا ساتویں دن بھی جاری رہا۔جماعت اسلامی کے دھرنے میں لیاقت باغ، راولپنڈی میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود ہیں۔جماعتِ اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات سامنے آیا ہے، جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے. پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا. اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔ اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔ آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے،

جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی کے زائد بلوں کے خلاف دھرنا دے رہی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان لیاقت باغ میں موجود ہیں ، ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچے، کارکنان کی گرفتاریاں بھی ہوئیں تا ہم وزیر داخلہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا.جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں.

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply